ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

نجیب جنگ کی جگہ کون ؟ قیاس آرائی کا بازار گرم ، انیل بیجل بن سکتے ہیں نئے لیفٹیننٹ گورنر

نیٹ ورک 18 کوموصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کے استعفی کے ساتھ ہی خالی ہوئے ان کی جگہ پر سابق آئی اے ایس افسر انیل بیجل کو لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 22, 2016 10:09 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
نجیب جنگ کی جگہ کون ؟ قیاس آرائی کا بازار گرم ، انیل بیجل بن سکتے ہیں نئے لیفٹیننٹ گورنر
PTI Image (File)

نئی دہلی : نجیب جنگ کے استعفی کے ساتھ ہی دہلی کے اگلے لیفٹیننٹ گورنر کو لے کر بحث تیز ہوگئی ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال اور لیفٹیننٹ گورنر کے درمیان گزشتہ چند سالوں سے چلی آ رہی رسہ کشی کی وجہ سے یہ عہدہ کافی سرخیوں میں رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی یہ جاننے کیلئے تجسس میں ہے کہ جنگ کی جگہکون لے گا ؟

جنگ کے استعفی کے ساتھ ہی اس عہدے کو لے کر کئی نام سامنے آ رہے ہیں۔ ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر انیل بیجل نجیب جنگ کی جگہلے سکتے ہیں ۔

نیٹ ورک 18 کوموصولہ اطلاعات کے مطابق دہلی کے سابق لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کے استعفی کے ساتھ ہی خالی ہوئے ان کی جگہ پر سابق آئی اے ایس افسر انیل بیجل کو لانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ بیجل وویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن رہ چکے ہیں۔ اس ادارے سے پہلے بھی کئی ارکان کو سینئر عہدوں پر لایا جا چکا ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر بننے سے پہلے اجیت ڈووال بھی اس کے ممبر تھے۔

بیجل کے نام اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب انہیں جموں و کشمیر کے گورنر بنانے کی بات چلی تھی۔ بیجل اٹل بہار واجپئی حکومت کے دوران مرکزی داخلہ سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری سنبھال چکے ہیں۔

انیل بیجل دہلی ترقیاتی اتھارٹی کے نائب سکریٹری کے عہدہ پر بھی اپنی خدمات دے چکے ہیں۔ علاوہ ازیں وہ ایئر انڈیا کے سی ایم ڈی اور پرسار بھارتی کے سی ای او بھی رہ چکے ہیں۔ بیجل 1969 میں آئی اے ایس افسر بنے تھے اور 2009 میں ریٹائرڈ ہوئے تھے۔
First published: Dec 22, 2016 10:08 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading