ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شاہ فیصل کے استعفی پر کانگریس کےسینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا : دنیا ان کے درد اور غصے پر دے گی توجہ

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس کے افسر شاہ فیصل کے استعفی پر نریندرمودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ نے جو کچھ بھی کہا ہے اس سے حکومت کٹہرے میں کھڑی ہوتی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jan 10, 2019 06:35 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شاہ فیصل کے استعفی پر کانگریس کےسینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا : دنیا ان کے درد اور غصے پر دے گی توجہ
کانگریس لیڈر چدمبرم ۔ فائل فوٹو

کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس(آئی اے ایس) کے افسر شاہ فیصل کے استعفی پر نریندرمودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فیصلہ نے جو کچھ بھی کہا ہے اس سے حکومت کٹہرے میں کھڑی ہوتی ہے۔ جموں و کشمیر سے پہلے ٹاپر آئی اے ایس مسٹر فیصل نے بدھ کو استعفی دیتے ہوئے کشمیر میں مسلسل ہونے والے قتل کو اس کی بنیادی وجہ بتایا تھا۔

جمعرات کو سابق مرکزی وزیر نے فیصل کے استعفی پر کئی ٹوئٹ کئے۔ انہوں نے فیصل کے استعفی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’‘دنیا ان کے درد اور غصے پر توجہ دے گی۔‘‘ انہوں نے لکھا فیصل نے جو کچھ بھی کہا ہے وہ نریندر مودی حکومت کو قصور وار ٹھہراتا ہے۔

کانگریس رہنمانے لکھا، ’’ افسوس، لیکن میں آئی اے ایس افسر ( اب استعفی دے چکے) مسٹر شاہ فیصل کو سلام کرتا ہوں ۔ ان کے بیان کا ہر لفظ درست ہے او ربی جے پی حکومت پر کلنک ہے۔ دنیا ان کے غصہ ، درد اور چلینج کو یاد رکھے گی۔‘‘



سابق وزیر نے لکھا ’’ زیادہ دنوں پہلے کی بات نہیں ہے جب مشہور پولیس افسر مسٹر ریبرو نے اسی طرح کی بات کہی تھی لیکن اقتدار میں بیٹھے لوگوں کے منہ سے یقین دہانی کا ایک لفظ بھی نہیں نکلا۔ ہمارے ساتھی شہریوں کے اس طرح کے بیانات سے ہمیں اپنا سر شرم اور تاسف سے جھکا لینا چاہئے۔‘‘
First published: Jan 10, 2019 06:35 PM IST