உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی بہن کملا دکشت کا انتقال

    آگرہ: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی بہن کملا دکشت کا جمعرات کو دیر رات آگرہ میں انتقال ہو گیا۔ وہ 83 سال کی تھیں۔

    آگرہ: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی بہن کملا دکشت کا جمعرات کو دیر رات آگرہ میں انتقال ہو گیا۔ وہ 83 سال کی تھیں۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      آگرہ: بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ملک کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی بہن کملا دکشت کا جمعرات کو دیر رات آگرہ میں انتقال ہو گیا۔ وہ 83 سال کی تھیں۔


      ان کی بہو نرملا دکشت کے مطابق کملا دکشت طویل عرصہ سے بیمار تھیں۔ انہوں نے دیر رات تقریبا 12 بجے آخری سانس لی۔ الكاپوري کی رہنے والی کملا دکشت اپنی بہو نرملا دکشت کے ساتھ رہ رہی تھیں۔


      اٹل بہاری واجپئی سے 2 سال چھوٹی کملا دکشت اپنے سات بھائی بہنوں میں چھٹے نمبر پر تھیں۔ آگرہ میں وہ سال 1962 سے ہی رہ رہی تھیں۔ صحت مند رہتے ہوئے واجپئی جب بھی آگرہ آتے تھے ان کے گھر ضرور جاتے تھے۔

      First published: