سینے میں درد کی شکایت کے بعد سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ایمس میں داخل
87 سالہ سابق وزیر اعظم کو ایمس کے کارڈیک نیورو سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رات آٹھ بج کر 45 منٹ پر سابق وزیر اعظم کو ایمس لایا گیا ، جہاں ڈاکٹرس ان کی جانچ کررہے ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 10, 2020 11:07 PM IST

سینے میں درد کی شکایت کے بعد سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ایمس میں داخل
سابق وزیر اعظم ڈٓاکٹر منموہن سنگھ کی اتوار کو طبیعت خراب ہونے کے بعد آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیز ایمس میں داخل کرایا گیا ہے ۔ منموہن سنگھ کو اتوار کی شام سینے میں درد کی شکایت ہوئی تھی ، جس کے بعد انہیں فورا ایمس میں بھرتی کرایا گیا ۔ 87 سالہ سابق وزیر اعظم کو ایمس کے کارڈیک نیورو سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رات آٹھ بج کر 45 منٹ پر سابق وزیر اعظم کو ایمس لایا گیا ، جہاں ڈاکٹرس ان کی جانچ کررہے ہیں ۔
Delhi: Former Prime Minister Dr Manmohan Singh has been admitted to All India Institute of Medical Sciences (AIIMS) after complaining about chest pain (File pic) pic.twitter.com/a38ajJDNQP
— ANI (@ANI) May 10, 2020