உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت خراب ، ایمس میں داخل

    سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت خراب ، ایمس میں داخل

    سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت خراب ، ایمس میں داخل

    سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد انہیں دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ موصولہ معلومات کے مطابق سابق وزیر اعظم کو گزشتہ تین دنوں سے بخار ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی : سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ کی طبیعت خراب ہونے کے بعد  انہیں دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ موصولہ معلومات کے مطابق سابق وزیر اعظم کو گزشتہ تین دنوں سے بخار ہے۔ انہیں ایمس کے کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں داخل کیا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہاں ان کا پورا چیک اپ یہاں کیا جائے گا۔ سابق وزیراعظم دو ہفتے قبل 26 ستمبر کو 89  برس کے ہو ئے ہیں ۔ ذرائع نے یہ اطلاع نیوز 18 کو دی۔

      ذرائع نے بتایا کہ دو دنوں پہلے انہیں بخار آیا تھا اور آج ڈاکٹروں کے مشورہ پر انہیں بھرتی کرایا گیا ہے ۔ انہیں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رکھا گیا ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے ۔ بتادیں کہ اسی سال اپریل میں منموہن سنگھ کورونا سے متاثر بھی ہوئے تھے اور ایمس میں کچھ دنوں تک علاج کے بعد انہیں چھٹی ملی تھی ۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے چار مارچ اور تین اپریل کو کورونا کے ٹیکوں کی دونوں ڈوز لی تھی ۔

      گزشتہ سال ایک نئی دوا کی وجہ سے ری ایکشن اور بخار ہونے کے بعد بھی منموہن سنگھ کو ایمس میں بھرتی کرایا گیا تھا ۔ کئی دنوں کے بعد انہیں اسپتال سے چھٹی ملی تھی ۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ کانگریس کے سینئر لیڈر ہیں اور فی الحال راجستھان سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں ۔ وہ 2004 سے 2014 تک ملک کے وزیر اعظم رہے ہیں ۔

      منموہن سنگھ کے وزیر اعظم رہنے کے دوران 2009 میں ایمس میں ہی کامیابی کے ساتھ کورونری بائی پاس سرجری کی گئی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: