چندی گڑھ: پنجاب کے سابق وزیر زراعت توتا سنگھ Tota Singh passed away کا طویل علالت کے بعد سنیچر کو سیکٹر 18، چنڈی گڑھ میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال ہو گیا۔ سابق وزیر زراعت ایس جی پی سی (سکھ گوردوارہ مینجمنٹ کمیٹی) کے موجودہ رکن تھے۔ وہ نمونیا سے متاثر تھے جس سے ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن ہو گیا تھا۔ وہ گزشتہ چند ماہ سے طبی ماہر کی نگرانی میں زیر علاج تھے۔
توتا سنگھ نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1960 کی دہائی میں اپنے آبائی گاؤں دیدارے والا کے سرپنچ بننے سے کیا تھا۔ ان کا گاؤں موگا ضلع کے نہال سنگھ والا اسمبلی حلقہ میں آتا ہے۔ 1969 میں، وہ ریاست کے سب سے بڑے ضلع فیروز پور میں اکالی دل کے ضلع صدر منتخب ہوئے تھے۔ فرید کوٹ، مکتسر، فاضلکا اور موگا اس سرحدی ضلع کا حصہ ہوا کرتے تھے۔
کرکٹ کے دیوانوں کو BCCI کا بڑا تحفہ، اسٹیڈیم میں کرکٹ ناظرین کی موجودگی پر عائد پابندی ہٹائی
پارٹی میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔
1970 میں وہ بلاک کمیٹی کے رکن منتخب ہوئے تھے۔ 1970 کی دہائی میں جب فرید کوٹ کو فیروز پور ضلع سے الگ کیا گیا تھا تب توتا سنگھ کو پارٹی کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا تھا اور وہ 17 سال تک پارٹی کے عہدہ پر فائز رہے۔ انہیں 1978 میں پارٹی کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کا رکن نامزد کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے وہ پارٹی میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔
ملک میں Coronavirus کے2323 نئے معاملے رپورٹ، سب سے زیادہ کیرالہ میں، ایکٹو کیسوں کی تعداد تقریبا 15ہزار پہنچی
SGPC میں کلیدی کردار
1979 میں وہ ایس جی پی سی SGPC کے رکن کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ انہیں اس مذہبی ادارے کی تعلیمی کمیٹی کا سینئر نائب صدر اور سربراہ بنایا گیا تھا۔ وہ 1996 تک 17 سال تک اس عہدے پر رہے۔ اسی دوران جب 1985 میں سرجیت سنگھ برنالہ وزیر اعلیٰ بنے تو انہیں پنجاب منڈی بورڈ کا صدر نامزد کیا گیا تھا۔ جب برنالہ کو 1989 میں تمل ناڈو کا گورنر نامزد کیا گیا تو توتا سنگھ کو دو سال سے زیادہ کے لیے ریاست میں پارٹی کی کمان سونپی گئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔