Farmers' Protest: کسانوں کی حمایت میں پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل نے لوٹایا پدم وبھوشن
بتا دیں، بیتے ایک ہفتے سے کسان مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ پاس کرائے گئے تین زرعی بلوں کی مخالفت میں احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی کی حمایت میں اکالی دل کے سینئر لیڈر پرکاش سنگھ بادل نے نئے زرعی قوانین کے خلاف مخالفت درج کراتے ہوئے 'پدم وبھوشن' ایوارڈ واپس کیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 03, 2020 02:29 PM IST

پرکاش سنگھ بادل کو پدم وبھوشن سے نوازتے ہوئے اس وقت کے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی۔ فائل فوٹو
نئی دہلی۔ پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ پرکاش سنگھ بادل (Former Punjab CM Parkash Singh Badal ) نے' حکومت ہند کے ذریعہ کسانوں کے ساتھ دھوکہ دہی' کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کسان تحریک کی حمایت میں اپنا پدم وبھوشن لوٹا دیا ہے۔
بتا دیں، بیتے ایک ہفتے سے کسان مرکز کی مودی حکومت کے ذریعہ پاس کرائے گئے تین زرعی بلوں کی مخالفت میں احتجاج کر رہے ہیں۔ اسی کی حمایت میں اکالی دل کے سینئر لیڈر پرکاش سنگھ بادل نے نئے زرعی قوانین کے خلاف مخالفت درج کراتے ہوئے 'پدم وبھوشن' ایوارڈ واپس کیا ہے۔
Former Punjab CM Parkash Singh Badal returns Padma Vibhushan to protest "the betrayal of the farmers by govt of India" pic.twitter.com/mzdsoAZSlC
— ANI (@ANI) December 3, 2020
خیال رہے کہ تین زرعی قوانین کی مخالفت میں پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران ہی اکالی دل کے حصے سے کابینہ وزیر رہیں ہرسمرت کور نے بھی استعفیٰ دے دیا تھا اور قومی جمہوری اتحاد سے باہر ہو گئی تھیں۔
کسانوں سے بات چیت جاری
بتا دیں کسان اور حکومت کے درمیان بات چیت جاری ہے۔ ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق، میٹنگ کے آغاز میں ہی کسانوں نے ایم ایس پی کی ضمانت کے لئے قانون بنانے کی شرط رکھ دی ہے۔ کسانوں کے ساتھ میٹنگ میں وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر اور وزیر ریل پیوش گوئل موجود ہیں۔