ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ترنمول کانگریس کے سابق لیڈر مکل رائے بی جے پی میں شامل

ترنمول کانگریس کے سابق لیڈر مکل رائے آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں مسٹر رائے کوپارٹی میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 03, 2017 09:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ترنمول کانگریس کے سابق لیڈر مکل رائے بی جے پی میں شامل
ترنمول کانگریس کے سابق لیڈر مکل رائے آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں مسٹر رائے کوپارٹی میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ۔

نئی دہلی: ترنمول کانگریس کے سابق لیڈر مکل رائے آج بی جے پی میں شامل ہوگئے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر میں مسٹر رائے کوپارٹی میں شامل ہونے کا باضابطہ اعلان کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے جنرل سکریٹری اور مغربی بنگال میں پارٹی امور کے انچارج کیلاش وجے ورگیہ بھی موجود تھے۔ اس سے قبل مسٹر رائے نے بی جے پی صدر امت شاہ سے ملاقات کی۔

مسٹر پرساد نے کہا کہ مسٹر رائے نے بی جے پی میں غیر مشروط شمولیت کی خواہش ظاہر کی تھی او رپارٹی پورے احترام اور جوش کے ساتھ ان کا خیر مقدم کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مسٹر رائے کے پارٹی میں آنے سے بی جے پی کی مغربی بنگال میں توسیع ہوگی اور پارٹی تنظیم کو ان کے تجربات سے فائدہ ہوگا۔

اس موقع پر مسٹر رائے نے کہا کہ بی جے پی فرقہ پرست نہیں بلکہ ایک سیکولر پارٹی ہے اور آئندہ الیکشن میں مغربی بنگال میں کامیاب ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ترنمول کانگریس اپنے قیام کے بعد بی جے پی کے تعاون سے ہی اپنی جڑیں جمانے میں کامیاب رہی تھی اور اس کے تعاون کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی تھی۔

First published: Nov 03, 2017 09:14 PM IST