ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پی چدمبرم نے پارٹی کو دیئے وہ تین مشورے، جس سے بی جے پی کو الیکشن میں ڈرایا جاسکتا ہے

سابق مرکزی وزیرنے کہا کہ ہفتہ کوکمیٹی کودوگھنٹے کےغوروخوض کے دوران 67 مشورے ملے۔ انہوں نے کہا کہ نوکریوں کی کمی، خواتین اوربچوں کے تحفظ اورقیمتوں میں اضافہ لوگوں کی سب سے اہم فکرمندی ہیں۔

  • Share this:
پی چدمبرم نے پارٹی کو دیئے وہ تین مشورے، جس سے بی جے پی کو الیکشن میں ڈرایا جاسکتا ہے
سابق مرکزی وزیرپی چدمبرم: فائل فوٹو

سابق مرکزی وزیرخزانہ پی چدمبرم نے ہفتہ کوکہا کہ نوکریوں کی کمی، خاتون اوربچوں کی سیکورٹی اورقیمتوں میں ہورہا اضافہ آنے والے الیکشن میں بی جے پی کو پریشان کرے گا۔ کانگریس کے انتخابی منشورکمیٹی کے چیئرمین اورسابق وزیرخزانہ پی چدمبرم نے یہ باتیں ممبئی میں منعقدہ ایک ایک پروگرام میں کہیں۔


لوک سبھا الیکشن 2019 کے لئے پارٹی کے انتخابی منشورکوتیارکرنے سے قبل کمیٹی کے رکن شہرکے دورہ پرہیں، جہاں وہ سماج کے مختلف طبقات کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔


چدمبرم نے کہا کہ ہفتہ کو کمیٹی کو دوگھنٹے کے غوروخوض کے دوران 67 مشورے ملے۔ انہوں نے کہا کہ نوکریوں کی کمی، خواتین اوربچوں کے تحفظ اورقیمتوں میں اضافہ لوگوں کی سب سے اہم فکرمندی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مدعے لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی کو پریشان کریں گے۔


سابق وزیرنے کہا کہ ان فکرمندی کو کانگریس کے انتخابی منشور میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "اگرآپ (عوام) کہتے ہیں کہ پٹرول اورڈیژل کی قیمتیں کم ہونی چاہئے اورحکومت اسے نہیں سنتی ہے تب یہ حکومت جمہوری نہیں ہے"۔

بی جے پی کے 2014 کے انتخابی وعدوں پرنشانہ سادھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "میں ایک کمرے میں بیٹھ کرآپ کے بینک اکاونٹ میں 25 لاکھ روپئے ڈالنے یا چارکروڑ نوکروں کا وعدہ کرسکتاہوں... صبح ایک کام اور شام کو دوسرا۔ ہم آپ سے سننا اورجاننا چاہتے ہیں کہ آپ کیا امید کرتے ہیں"۔

یہ بھی پڑھیں:    راہل گاندھی کا نام وزیراعظم امیدوار کے طور پر اعلان نہیں کرے گی کانگریس: پی چدمبرم

یہ بھی پڑھیں:   چدمبرم بولے، سکھ فسادات کے وقت بچے تھے راہل، نہیں ٹھہرائے جا سکتے ذمہ دار

یہ بھی پڑھیں:   مرکزی وزیرجتیندرسنگھ نے کہا "کشمیری لیڈربیت الخلا بھی حریت لیڈرسے پوچھ کرجاتے ہیں"۔

یہ بھی پڑھیں:    صرف ہندوہی نہیں مسلمان بھی چاہتے ہیں رام مندرکی تعمیرہو: مرکزی وزیراشونی چوبے کا شوشہ
First published: Oct 28, 2018 05:04 PM IST