اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پلوامہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری، فوج کے 4 جوان شہید

    پلوامہ ضلع کے پنگلان علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے بیچ پیر کے روز صبح سے مسلح تصادم جاری ہے۔

    • Share this:
      جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے پنگلان علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے بیچ پیر کے روز صبح سے مسلح تصادم جاری ہے۔ اس تصادم میں ایک میجر سمیت فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے ہیں۔

      اطلاعات کے مطابق سیکورٹی اہلکاروں کو کچھ دہشت گردوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ  گزشتہ دنوں سی آر پی ایف کے قافلے پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شامل جیش محمد کے تین کمانڈرس کو فوج نے گھیر لیا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نےآس- پاس کے علاقے میں سرچ آپریشن تیز کر دیا ہے۔

      وہیں دوسری جانب علاقہ میں انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہیں۔ بتا دیں کہ 14 فروری کو جمعرات کے روز جموں و کشمیر کے پلوامہ میں سی آر پی ایف کی ٹکڑی پر فدائین حملہ کیا گیا تھا جس میں 40 جوان شہید ہو گئے۔

      اس حملہ کی ذمہ داری پاکستانی دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی ہے۔ پاکستانی تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد ہندوستان نے پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔

      First published: