نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ نے ڈاکٹر ذاکر نائک کے این جی او اسلامک ریسرچ فاونڈیشن کے لائسنس کی تجدید کرنے میں مدد کرنے والے چار افسران کو معطل کردیا ہے۔ وزارت نے یہ کارروائی کل دیر رات کی۔ معطل کئے گئے افسران میں جوائنٹ سکریٹری فارن افےئرس ’ دو انڈر سکریٹری اور ایک سیکشن افسر شامل ہیں۔ لائسنس کو ایسے وقت دوبارہ جاری کیا گیا جب ذاکر نائک کے ادارہ پرخفیہ ایجنسیوں کی نگاہ ہے۔ ڈاکٹر ذاکر نائک پر نوجوانو ں کو بھڑکانے اور پیس ٹی وی کے ذریعہ مبینہ طور پر انتہاپسندی کا درس دینے کا الزام ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ کے وزیر مملکت کرن رجیجو نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے لیکن ان افسروں نے اس بات کو نظر انداز کیا ۔ اس لئے انہیں معطل کیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے لائسنس کی تجدید کے لئے قانون بنائے ہیں۔ لیکن جب معاملہ چل رہا ہو تو تجدید نہیں ہوسکتی ۔ یہ پورا معاملہ آن لائن رکھا گیا ہے تاکہ کو ئی گڑبڑی نہ ہو۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔