உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے پر ہندوستانی فوج کا منہ توڑ جواب ، سات پاک رینجرس اور ایک دہشت گرد ہلاک

    photo Getty Images

    photo Getty Images

    جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والی پاکستانی فوج کو ہندوستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے سامبا سیکٹر، هيرانگر سیکٹر اور اخنور سیکٹر میں پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے والی پاکستانی فوج کو ہندوستانی فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے سامبا سیکٹر، هيرانگر سیکٹر اور اخنور سیکٹر میں پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ، جس کا ہندوستانی فوج نے بھی بھرپور جواب دیا ۔ فوج کی جوابی کارروائی میں سات پاکستانی رینجرس اور ایک دہشت گرد  ہلاک ہو گئے جبکہ چار دیگر پاکستانی رینجرز زخمی ہوئے ہیں۔
      ہندوستان کی طرف سے اس جوابی کارروائی کے دوران بی ایس ایف کا ایک جوان گرونام سنگھ بھی زخمی ہوا ہے۔ خیال رہے کہ جموں کے هيرانگر سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے وقفہ وقفہ سے بی ایس ایف پوسٹ پر فائرنگ جاری ہے۔ اس سے پہلے ڈیرانگر سیکٹر میں پاکستان کے اسنائپر حملے میں بی ایس ایف کا جوان زخمی ہو گیا تھا۔ تاہم بی ایس ایف نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے پاک رینجر کے جوان کو مار گرایا۔
      غور طلب ہے کہ ایل او سی پر یہ وہی علاقہ ہے ، جہاں جمعرات کو دراندازی کرنے کے لئے پاکستان نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔ یہاں سے 5-6 دہشت گردوں کی دراندازی کرانے کے تھرمل تصویر سامنے آئی تھی۔ اس کے بعد خفیہ محکمہ نے بھی جمعرات کو جموں و کشمیر سرحد پر دراندازی کو لے کر الرٹ جاری کیا تھا۔
      First published: