ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بی جے پی کو جھٹکا: سرکردہ لیڈر ہرشرن سنگھ بلی عام آدمی پارٹی میں شامل

دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اس وقت زبردست دھچکا لگا جب ہری نگر اسمبلی سیٹ سے چار مرتبہ کے رکن اسمبلی ہرشرن سنگھ بلی نے ہفتہ کے روز عام آدمی پارٹی (آپ) میں شمولیت اختیار کر لی۔

  • Share this:
بی جے پی کو جھٹکا: سرکردہ لیڈر ہرشرن سنگھ بلی عام آدمی پارٹی میں شامل
سرکردہ بی جے پی لیڈر عام آدمی پارٹی میں شامل

نئی دہلی۔ دہلی اسمبلی انتخابات سے پہلے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو اس وقت زبردست دھچکا لگا جب ہری نگر اسمبلی سیٹ سے چار مرتبہ کے رکن اسمبلی ہرشرن سنگھ بلی نے ہفتہ کے روز عام آدمی پارٹی (آپ) میں شمولیت اختیار کر لی۔ بلی نے یہاں آپ کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی موجودگی میں پارٹی کی رکنیت حاصل کی۔ اس موقع پر آپ لیڈر اور نائب وزیر اعلی منیش سسودیا بھی موجود تھے۔



دہلی اسمبلی کا الیکشن آٹھ فروری كو ہونا ہے۔ ووٹوں کی گنتی 11 فروری کو ہوگی۔ اسمبلی انتخابات میں آپ، بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس میں سہ رخی مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔

سال 1993 سے 2013 تک ایم ایل اے رہ چکے ہرشرن سنگھ بلی کو 2013 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے امیدوار نہیں بنایا تھا اور یہ سیٹ اکالی دل کو سونپ دی تھی۔ اس کے بعد وہ ناراض ہو گئے اور کانگریس میں شامل ہوگئے اور وہاں سے الیکشن لڑا۔ کانگریس امیدوار کے طور پر الیکشن ہارنے کے بعد 2014 میں ایک بار پھر وہ بی جے پی میں واپس آ گئے۔ اب ایک مرتبہ پھر سے انہوں نے اسمبلی انتخابات سے عین قبل بی جے پی کو چھوڑ کر عآپ کا دامن تھام لیا ہے۔
First published: Jan 25, 2020 06:04 PM IST