ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہائی کورٹ سے ڈی ڈی سی اے کو راحت ، چوتھا ٹسٹ میچ فیروز شاہ کوٹلہ میں ہونے کی راہ ہموار

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کو فوری راحت دیتے ہوئے قومی دارالحکومت کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھے اور آخری ٹسٹ کے انعقاد کا راستہ ہموار کردیا ہے

  • UNI
  • Last Updated: Nov 19, 2015 12:05 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہائی کورٹ سے ڈی ڈی سی اے کو راحت ، چوتھا ٹسٹ میچ فیروز شاہ کوٹلہ میں ہونے کی راہ ہموار
نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کو فوری راحت دیتے ہوئے قومی دارالحکومت کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھے اور آخری ٹسٹ کے انعقاد کا راستہ ہموار کردیا ہے

نئی دہلی: دہلی ہائی کورٹ نے دہلی اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈی ڈی سی اے) کو فوری راحت دیتے ہوئے قومی دارالحکومت کے فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھے اور آخری ٹسٹ کے انعقاد کا راستہ ہموار کردیا ہے۔

ہائی کورٹ کے اس حکم کے بعد ڈی ڈی سی اے کو راحت مل گئی ہے اور اس ٹسٹ کے سلسلے میں اس پر لٹکنے والی تلوار بھی ہٹ گئی ہے۔


واضح رہے کہ 24 گھنٹہ پہلے تک ہی تصور کیا جارہا تھا کہ ڈی ڈی سی اے سے یہ میچ چھین کر پونے کو دیا جاسکتا ہے لیکن ہائی کورٹ کے حکم کے بعد تین دسمبر سے شروع ہونے والا چوتھا اور آخری ٹسٹ مقررہ پروگرام کے مطابق فیروز شاہ کوٹلہ میدان پر ہی کھیلا جائے گا۔


دہلی ہائی کورٹ نے ساؤتھ دہلی میونسپل کارپوریشن کو ہدایت کی کہ وہ میچ کے انعقاد کے لئے فیروز شاہ کوٹلہ میدان کا عارضی اختیار نامہ ڈی ڈی سی اے کو سونپ دے۔ عدالت نے ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 دسمبر سے شروع ہونے والے چوتھے ٹسٹ میچ سے متعلق امور کی نگرانی کا اختیار جسٹس مکل مدگل کے تفویض کیا ہے۔


ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں کہا کہ ہم اس ٹسٹ میچ کے انعقاد کومنسوخ کرکے ناظرین اور کھلاڑیوں کو سزا نہیں دے سکتے۔

First published: Nov 19, 2015 12:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading