لکھنؤ:گاؤں دیہات میں نوکری کرنےکی شرط پراتر پردیش حکومت ایم بی بی ایس طلبہ کو مفت تعلیم دینے پر سنجیدگی سے غورو فکر کر رہی ہے ۔دیہی علاقوں میں ڈاکٹروں کی کمی کے پیش نظر ریاستی حکومت اس منصوبہ کو شروع کرنے کے لئے بے حد سنجیدہ ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ایم بی بی ایس کے جو طلبہ دیہی علاقوں کے اسپتالوں میں کم از کم دس برسوں تک کام کرنے کا بونڈ بھریں گے ،حکومت ان کی پڑھائی کا پورا خرچ اٹھائے گی ۔بونڈایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے کے درمیان ہوگا اور اسے طلبہ کو داخلہ لیتے وقت بھرنا ہوگا۔
انھوں نے بتایا کہ اس منصوبے کو سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھی نافذکی جارہا ہے۔اس منصوبے کے تحت 30فیصد طلبہ ہی آئیں گے ۔
اتر پردیش میں صحت سے متعلق سہولتوں کو بہتر بنانےکے لئے بہت گنجائش ہے۔سرکاری اسپتالوںمیں چار ہزار ڈاکٹروں کے عہدے خالی ہیں۔ایک سو 57اضلاع کے اسپتالوں ،800کمیونٹی ہیلتھ سینٹر اور3600پرائمری ہیلتھ سینٹروں کے لئے کل 16284عہدوں پر ہی ڈاکٹر موجود ہیں ۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق پرائویٹ پر یکٹس کے اجازت نہ ہونےکی وجہ سے بہت سے اچھے ٖڈاکٹروں کو سرکاری اسپتالوں میں نوکری راس نہیں آرہی ہے۔کچھ نے تو اپنی مرضی سے چھٹی لےلی ہے۔اس صورت حال میں ریاستی حکومت نے یہ نیا تجربہ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔