ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمد پھر مشکل میں ،اغوا اور جعل سازی جیسے سنگین دفعات کے تحت کیس درج

سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے بھائی سابق ممبر اسمبلی محمد اشرف کے خلاف الہ آباد میں تازہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Nov 06, 2017 10:59 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمد پھر مشکل میں ،اغوا اور جعل سازی جیسے سنگین دفعات کے تحت کیس درج
سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے بھائی سابق ممبر اسمبلی محمد اشرف کے خلاف الہ آباد میں تازہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔

الہ آباد :سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق ممبر پارلیمنٹ عتیق احمد اور ان کے بھائی سابق ممبر اسمبلی محمد اشرف کے خلاف الہ آباد میں تازہ ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔عتیق احمد اور محمد اشرف پر اغوا اور جعل سازی جیسے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ عتیق احمد بی ایس پی ایم ایل اے راجو پال کے قتل کے الزام میں دیوریا جیل میں بند ہیں ،جبکہ اسی کیس میں محمد اشرف کو پولیس نے فراری مجرم قرار دیا ہے ۔ یو پی میں یوگی حکومت آنے کے بعد سے عتیق احمد اور محمد اشرف پر شکنجہ کستا جا رہا ہے ۔ عتیق احمد سماج وادی پارٹی کے قدآور لیڈر مانے جاتے ہیں ۔

عتیق احمد الہ آباد شہر مغربی حلقہ سے چارمرتبہ ممبراسمبلی اورایک بارممبر پارلیمنٹ منتخب ہو چکے ہیں۔ ان کے بھائی محمد اشرف سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ سے ایم ایل اے منتخب ہو چکے ہیں ۔ گذشتہ سال دسمبر میں عتیق احمد کو الہ آباد ایگری کلچر یونیورسٹی کے عملہ کے ساتھ مارپیٹ کرنے اور ان کو جان سے مارنے کےالزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔

First published: Nov 06, 2017 10:59 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading