ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جموں و کشمیر : حزب المجاہدین دہشت گردوں سے گلے ملتے نظر آیا فرار دہشت گرد نوید جٹ ، سامنے آیا ویڈیو

کشمیر میں لشکر طیبہ کے دہشت گرد ابو حنظلہ عرف نوید جٹ کا ایک تازہ ویڈیو سامنےآیا ہے ۔ گزشتہ ماہ نوید پولیس حراست سے بھاگ گیا تھا ۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جموں و کشمیر : حزب المجاہدین دہشت گردوں سے گلے ملتے نظر آیا فرار دہشت گرد نوید جٹ ، سامنے آیا ویڈیو
کشمیر میں لشکر طیبہ کے دہشت گرد ابو حنظلہ عرف نوید جٹ کا ایک تازہ ویڈیو سامنےآیا ہے ۔ گزشتہ ماہ نوید پولیس حراست سے بھاگ گیا تھا ۔

سری نگر : کشمیر میں لشکر طیبہ کے دہشت گرد ابو حنظلہ عرف نوید جٹ کا ایک تازہ ویڈیو سامنےآیا ہے ۔ گزشتہ ماہ نوید پولیس حراست سے بھاگ گیا تھا ۔ اس ویڈیو میں وہ ایک آٹومیٹک رائفل لئے ہوئے نظر آرہا ہے اور دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کے دہشت گردوں کے ساتھ گلے ملتے ہوئے دکھ رہا ہے۔ حالانکہ پولیس افسران نے اس ویڈیو پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کی جانچ کررہے ہیں ۔

مانا جارہا ہے کہ اس ویڈیو کو جنوبی کشمیر کے جنگلاتی علاقہ میں کہیں فلمایا گیا ہے۔ پانچ فروری کو پولیس حراست سے بھاگنے کے بعد نوید جٹ پلوامہ میں حزب المجاہدین کے دہشت گرد صدام پیڈر کے ساتھ وابستہ ہوگیا ہے۔

غور طلب ہے کہ پانچ فروری کو جموں و کشمیر کی راجدھانی سری نگر کے مہاراجہ ہری سنگھ اسپتال میں کچھ حملہ آوروں نے فائرنگ کی اور لشکر طیبہ کے کمانڈر نوید کو چھڑا کرکے لے گئے تھے ۔ اس فائرنگ میں دو پولیس اہلکار بھی شہید ہوگئے تھے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کیا تھا ۔

First published: Mar 02, 2018 08:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading