ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

جلدی کریں، آج ہے پرانے نوٹ جمع کرانے کا آخری دن

پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹ بینکوں میں جمع کرانے کا جمعہ کو آخری دن ہے۔ اس کے بعد کچھ خاص لوگوں کو ہی شرائط پوری کرنے کے بعد ریزرو بینک میں پیسہ جمع کرانے کی سہولت ہوگی۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Dec 30, 2016 08:33 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
جلدی کریں، آج ہے پرانے نوٹ جمع کرانے کا آخری دن
پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹ بینکوں میں جمع کرانے کا جمعہ کو آخری دن ہے۔ اس کے بعد کچھ خاص لوگوں کو ہی شرائط پوری کرنے کے بعد ریزرو بینک میں پیسہ جمع کرانے کی سہولت ہوگی۔

نئی دہلی : پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹ بینکوں میں جمع کرانے کا جمعہ کو آخری دن ہے۔ اس کے بعد کچھ خاص لوگوں کو ہی شرائط پوری کرنے کے بعد ریزرو بینک میں پیسہ جمع کرانے کی سہولت ہوگی۔ وہیں 31 تاریخ کو یا اس کے بعد طے حد سے زیادہ پرانے نوٹ رکھنے پر جرمانہ دینا ہوگا۔

نوٹ بندی کا نیا آرڈیننس ان لوگوں کیلئے باعث تکلیف ہوسکتا ہے ، جو ملک میں رہتے ہوئے بھی اب تک 500 اور 1000 روپے کے پرانے نوٹ نہیں جمع کرا پائے ہیں۔ آرڈیننس کے ذریعے حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ یکم جنوری یا اس کے بعد کون لوگ ریزرو بینک جاکر پیسہ جمع کرا سکیں گے اور وہ بھی حلف نامہ دینے کے بعد۔

آرڈیننس کے مطابق وہ شخص جو 9 نومبر سے 30 دسمبر تک ملک سے باہر رہا ہو، اس کو ریزرو بینک میں حلف نامہ دے کر پرانے نوٹ جمع کرانے کی سہولت ملے گی۔ کچھ دیگر قسم کے افراد کے بارے میں بھی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا اور وہی ریزرو بینک میں حلف نامہ دے کر پیسہ جمع کرا سکیں گے۔

حلف نامہ میں غلط معلومات دینے پر 50 ہزار روپے یا پھر جمع کرائے گئے نوٹ کے پانچ گنا کے برابر، جو بھی زیادہ ہو، جرمانہ دینا ہوگا۔صرف حلف نامہ دینے سے ہی متعلقہ لوگوں کو پیسہ جمع کرانے کی اجازت نہیں ملے گی۔ ریزرو بینک جب تک جمع کنندگان کی دلیلوں سے مطمئن نہیں ہوگا، تب تک جمع نہیں ہوسکے گا۔

First published: Dec 30, 2016 08:33 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading