ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

فیس بک پردوستی کرکےنوکری کا دیا جھانسہ، سونی پت سے دادری بلاکرکی آبروریزی

پولیس کولڑکی نے بتایا کہ کچھ دن پہلے دادری کے رہنے والےلڑکےکےساتھ اس کی فیس بک پر دوستی ہوگئی۔ اس کےبعد دونوں کی باتیں فون پرہونے لگی۔ لڑکی نےبتایا کہ مذکورہ نوجوان نے اس کونوکری لگوانےکا جھانسہ دے کرفیملی کی پوری تفصیل مانگی۔

  • Share this:
فیس بک پردوستی کرکےنوکری کا دیا جھانسہ، سونی پت سے دادری بلاکرکی آبروریزی
سونی پت سے دادری بلاکرلڑکی سے ریپ

دادری: فیس بک پرلڑکی سے دوستی کی اوراسے نوکری کا جھانسہ دیا۔ لڑکی کوسونی پت سےدادری شہربلایا اورایک کمرے پراسے لے جا کراس کے ساتھ آبروریزی کے واردات کو انجام دیا۔ ملزمین نےلڑکی کودادری بس اسٹینڈ پرچھوڑدیا اورفرارہوگئے۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے دونوجوانوں کے خلاف آبروریزی سمیت مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے۔ غورطلب ہےکہ گزشتہ جمعہ کی شام کوسونی پت کی رہنے والی لڑکی نے دادری کے نوجوان کےخلاف آبروریزی کا معاملہ درج کرایا ہے۔


لڑکی کونوکری دلانے کے نام پر مانگی تھی پوری تفصیل


پولیس کودی گئی شکایت میں لڑکی نے بتایا کہ وہ ایچ ایس ایس سی کی کوچنگ لیتی ہے۔ کچھ دن پہلےدادری کے رہنے والے لڑکے کے ساتھ اس کی فیس بک پردوستی ہوگئی۔ اس کے بعد دونوں کی باتیں فون پرہونےلگیں۔ لڑکی نےبتایا کہ مذکورہ نوجوان نےاس کونوکری دلانےکا جھانسہ دے کرفیملی کی پوری تفصیل مانگی۔ اس کے بعد اسے ملنے کےلئےدادری بلایا، جہاں نوجوان اپنے دوست کے ساتھ بس اسٹینڈ پرگاڑی میں اس سے ملا۔ اس کے بعد نوجوان اوراس کا دوست گاڑی میں اسے بٹھاکرکالج روڈ واقع ایک مکان میں لےگئے۔ دونوں کومکان پرچھوڑکرنوجوان کا دوست وہاں سے چلا گیا، جس کے بعد مذکورہ نوجوان نےاس کے ساتھ آبروریزی کی واردات کوانجام دیا۔


اس معاملے میں ابھی تک کوئی نہیں ہوا گرفتار

دادری کےڈی ایس پی شمشیردہیا نےبتایا کہ لڑکی کی شکایت پرپولیس نے دولڑکوں کے خلاف آبروریزی سمیت دیگردفعات کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ اس معاملے میں فی الحال کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔
First published: Nov 23, 2019 09:00 PM IST