உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گیس کی قیمتوں سے لے کر UPI پیمنٹ تک، آج سے نافذ ہوئیں چار بڑی تبدیلیاں، جانئے تفصیل

    گیس کی قیمتوں سے لے کر UPI پیمنٹ تک، آج سے نافذ ہوئیں چار بڑی تبدیلیاں، جانئے تفصیل

    گیس کی قیمتوں سے لے کر UPI پیمنٹ تک، آج سے نافذ ہوئیں چار بڑی تبدیلیاں، جانئے تفصیل

    Big Changes Implemented From Today : آج مئی کے مہینے کی پہلی تاریخ ہے اور ہر مرتبہ کی طرح اس مہینے کے آغاز میں بھی بہت سی بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ، جن کا تعلق آپ کی جیب سے ہے۔ اس میں گیس کی قیمتیں، بینک کی چھٹیاں وغیرہ شامل ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آج مئی کے مہینے کی پہلی تاریخ ہے اور ہر مرتبہ کی طرح اس مہینے کے آغاز میں بھی بہت سی بڑی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ، جن کا تعلق آپ کی جیب سے ہے۔ اس میں گیس کی قیمتیں، بینک کی چھٹیاں وغیرہ شامل ہیں۔ ایسے میں ضروری ہے کہ آپ ان تبدیلیوں سے متعلق اہم معلومات حاصل کرلیں ۔ تاکہ اچانک آنے والی کسی بھی پریشانی سے خود کو بچا سکیں ۔ تو آئیے جانتے ہیں آج سے نافذ ہونے والی 4 بڑی تبدیلیاں جو آپ کو متاثر کریں گی۔

      یو پی آئی لمٹ

      آج سے ہوئی تبدیلیوں میں یو پی آئی پیمنٹس سے سرمایہ کاری کی لمٹ میں اضافہ ایک اہم تبدیلی ہے ۔ سیبی کے نئے قانون کے مطابق یکم مئی سے اگر آپ کسی آئی پی او میں یو پی آئی کے ذریعہ سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں تو پانچ لاکھ روپے تک کی بولی لگا سکتے ہیں ۔ پہلے یہ لمٹ دو لاکھ روپے تھی ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : 65 گھنٹے، 25 میٹنگیں، 8 عالمی لیڈروں سے ملاقات... PM مودی کا سال کا پہلا غیر ملکی دورہ کل سے


      کئی دن بینک رہیں گے بند

      مئی کے آغاز میں مسلسل 3 دن تک بینکوں میں کام نہیں ہوگا۔ اس کے علاوہ اس ماہ میں بینکوں کی 13 دن کی چھٹی ہے ۔ غور طلب ہے کہ یکم مئی کو اتوار اور یوم مزدور ، دو کو پرشورام جینتی اور تین کو عید کے موقع پر کئی شہروں میں بینک بند رہیں گے ۔

      ایل پی جی مہنگا ہوا

      تیل کمپنیاں ہر ماہ ایل پی جی گیس کی قیمتوں میں کچھ تبدیلیاں کرتی ہیں۔ گزشتہ ماہ کی یکم تاریخ کو کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس ماہ اس میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تاہم گھریلو گیس سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے : عمران خان نے اپنی پارٹی کے حامیوں کو مظاہرہ کیلئے تیار رہنے کیلئے کہا، جانئے کب اور کیوں



      یہاں ٹول ٹیکس لگے گا

      رپورٹس کے مطابق لکھنؤ سے غازی پور جانے والے پوروانچل ایکسپریس وے پر آج سے ٹول ٹیکس لگنا شروع ہو جائے گا۔ مرکز نے اس کی اجازت دے دی ہے۔ یہ 340 کلومیٹر طویل ایکسپریس وے ہے اور اس کی وصولی کی شرح 2.45 روپے فی کلومیٹر ہو سکتی ہے۔ فاسٹ ٹیگ کی سہولت بھی جلد ہی اس کے ٹول پوائنٹس پر شروع ہو جائے گی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: