ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ایس بی آئی کسٹمر اے ٹی ایم سے نکال پائیں گے صرف 20 ہزار روپئے، پڑھیں چار دیگر بڑی تبدیلیاں

نومبر کا مہینہ آپ کیلئے بیحد خاص رہنے والا ہے کیونکہ یکم نومبر سے آپ گھر بیٹھے ٹرین کا جنرل ٹکٹ بک کرا پائیں گے

  • Share this:
ایس بی آئی کسٹمر اے ٹی ایم سے نکال پائیں گے صرف 20 ہزار روپئے، پڑھیں چار دیگر بڑی تبدیلیاں
فائل فوٹو

نومبر کا مہینہ آپ کیلئے بیحد خاص رہنے والا ہے کیونکہ یکم نومبر سے آپ گھر بیٹھے ٹرین کا جنرل ٹکٹ بک کرا پائیں گے۔ وہیں بڑی ای۔ کامرس کمپنیوں نے ڈسکاؤنٹ سیل شروع کی ہے۔ اس کے علاوہ پی این بی کے کسٹمرس کی بڑھی ای ایم آئی، آئیے جانیں اور کیا بد لے گا۔


پنجاب نیشنل بینک نے مارجنل کاسٹ لینڈنگ ریٹ ( ایم سی ال آر ) میں 0.05 فیصدی کا اضافہ کر دیا ہے۔ پی این بی کی طرف سے بڑھائی گئی یہ یکم نومبر سے نافذ ہو گی۔ بینک کی جانب سے یہ تبدیلی کرنے کے بعد کسٹمرس کیلئے بینک سے لون لینا مہنگا ہو جائے گا۔ اس بڑھوتری کے بعد ایک سال کے قرض کے لئے سود کی شرح 8.5 فیصدی ہو جائے گی۔ تین سال کے لون کی خاطر یہ شرح 8.45 فیصد ہو جائے گی۔ اگر آپ ایک مہینے اور اوور نائٹ لون لیتے ہیں تو آپ کو 8.15 فیصد کی شرح سے سود چکانا ہوگا۔ نئی شرح یکم نومبر سے نافذ ہو رہی ہے۔


یکم نومبر سے بھارتیہ ریلوے کی ایک شاندار سروس شروع ہو رہی ہے۔ جس کے تحت اب لوگوں کو گھنٹوں قطار میں نہیں لگنا پڑے گا۔ جی ہاں بھارتیہ ریل ٹکٹ کاؤنٹر پر لگنے والی لمبی قطار کودھیان میں رکھتے ہوئے 1 نومبر سے پورے ملک میں یو ٹی ایس موبائل ایپ کی شروعات کرنے جا رہا ہے۔ اس سہولت کے شروع ہونے کے بعد آپ کو ٹکٹ لینے کیلئے لائن میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی



First published: Nov 01, 2018 09:03 AM IST