اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Prithviraj Chavan: ’کسی اور کو اتفاق رائے سے کانگریس کا سربراہ بنایا جائے‘ پرتھوی راج چوہان سے نیوز 18 کا انٹرویو

    کانگریس صدر کے عہدے کا انتخاب 17 اکتوبر کو ہونا ہے۔

    کانگریس صدر کے عہدے کا انتخاب 17 اکتوبر کو ہونا ہے۔

    Prithviraj Chavan: نیوز 18 انڈیا سے بات کرتے ہوئے پرتھوی راج چوہان نے اس مطالبہ کو دہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں ووٹر لسٹ کو عام کیا جاتا ہے۔ لہٰذا انتخابی فہرست تمام ووٹنگ ممبران کو ای میل کے ذریعے بھیجی جائے

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Hyderabad | Ahmadabad (Ahmedabad) [Ahmedabad] | Bangalore [Bangalore]
    • Share this:
      کانگریس کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوان (Prithviraj Chavan) نے نیوز 18 انڈیا کو پیر کے روز ایک خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اتفاق رائے سے منتخب ہونے والا پارٹی صدر گروپ۔ 23 یعنی G-23 کے لیے بھی قابل قبول ہوگا۔ جو کہ اب بھی کانگریس پارٹی سے اختلاف رائے رکھتے ہیں۔ کانگریس صدر کے عہدہ کے لیے الیکشن لڑنے والے لوگوں کے معاملے پر چوان نے کہا کہ اگر اتفاق رائے ہو تو ووٹنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

      ششی تھرور بھی اختلاف کرنے والوں کے گروپ کے رکن ہیں جنہوں نے کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی (Sonia Gandhi) کو لکھا تھا کہ پارٹی کے کام کرنے کے طریقے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کانگریس صدر کے انتخاب کے لیے انتخابی فہرستوں کو عام کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

      جب نیوز 18 انڈیا نے اشوک گہلوت کے نام کو ممکنہ امیدوار کے طور پر پیش کیے جانے کے بارے میں پوچھا تو چوہان نے کہا کہ چاہے وہ راجستھان کے وزیر اعلیٰ ہوں یا کوئی اور اگر پارٹی سربراہ کا انتخاب عام معاہدے سے ہوتا ہے تو G-23 کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ کانگریس لیڈر اور ایم پی ششی تھرور (Shashi Tharoor) نے حال ہی میں یہ رائے ظاہر کی تھی کہ پارٹی صدر کے عہدے کے لیے ایک سے زیادہ امیدوار ہو سکتے ہیں۔ جس کے بعد سے یہ قیاس آرائیوں کی جارہی تھی کہ وہ خود یا G-23 سے کوئی اس عہدے کے لیے الیکشن لڑ سکتا ہے۔

      نیوز 18 انڈیا سے بات کرتے ہوئے پرتھوی راج چوہان نے اس مطالبہ کو دہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں ووٹر لسٹ کو عام کیا جاتا ہے۔ لہٰذا انتخابی فہرست تمام ووٹنگ ممبران کو ای میل کے ذریعے بھیجی جائے، اگر پارٹی کی ویب سائٹ پر ڈال کر اسے عام کرنے میں کوئی مشکل پیش آئے تو اس پر غور و فکر کیا جاسکتا ہے۔ کانگریس صدر کو انتخابات میں شفافیت برقرار رکھنے اور کانگریس کے عام کارکنوں کا اعتماد بحال کرنے کے لیے پارٹی کی ووٹر لسٹ تمام ووٹنگ ممبران کو بھیجنے کی ہدایات دینی چاہیے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      ’’نصیر الدین شاہ، شبانہ اعظمی اور جاوید اختر ٹکڑے ٹکڑے گینگ کے سلیپر سیل کے ممبر‘‘ Narottam Mishra

      یہ بھی پڑھیں:

      Pakistani Taliban: اسلام آبادکےساتھ پاکستانی طالبان نےجنگ ​​بندی کی ختم، معاہدےکی خلاف ورزی کالگایاالزام

      یہ مطالبہ پارٹی ممبران جیسے منیش تیواری، کارتی چدمبرم وغیرہ نے بھی کیا ہے۔ اتوار کو ششی تھرور نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے پارٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: