آج ملک بھر میں گاندھی جینتی کا اہتمام، جانیے کیا ہے تاریخ اور اہمیت؟
ہر سال 2 اکتوبر کو ملک میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قومی تعطیل منائی جاتی ہے۔
Gandhi Jayanti 2022: موہن داس کرم چند گاندھی کے غیر متشدد انداز نے دنیا بھر میں شہری حقوق کی متعدد تحریکوں کو ایک نئی زندگی عطا کی۔ گاندھی مذہبی تکثیریت میں پختہ یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے ہندوستان کو ایک سیکولر ملک بنانے کی خواہش کی اور اسے حقیقت بنانے کے لئے سخت محنت کی۔
گاندھی جینتی (Gandhi Jayanti) ہر سال 2 اکتوبر کو موہن داس کرم چند گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر منائی جاتی ہے، جنہیں اکثر مہاتما گاندھی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ دن اہل وطن کے لیے اس عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتا ہے، جس نے ملک کی آزادی، تعمیر و ترقی اور بہتری کے لیے اپنی جان قربان کی۔ اس سال گاندھی کی پیدائش کی 153ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
ہر سال 2 اکتوبر کو ملک میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قومی تعطیل منائی جاتی ہے۔ 15 جون 2007 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ان کے اعزاز میں 2 اکتوبر کو عدم تشدد کا عالمی دن قرار دیا۔ یہ دن امن، رواداری، افہام و تفہیم اور عدم تشدد کی ثقافت کو محفوظ بنانے کے مقصد کے تحت منایا جاتا ہے۔ اس دن عدم تشدد کے تصور کی عالمگیر اہمیت کو واضح کیا جاتا ہے۔ گاندھی جینتی پر لوگ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد اور تحریک آزادی میں ان کی بے مثال خدمات کو یاد کرتے ہیں۔ لوگ مختلف منصوبوں کے ذریعے اس کے اسباق کو یاد کرتے ہیں جن کا مقصد ہمارے ارد گرد، شہر اور بالآخر ملک کو بہتر بنانا ہے۔
موہن داس کرم چند گاندھی کے غیر متشدد انداز نے دنیا بھر میں شہری حقوق کی متعدد تحریکوں کو ایک نئی زندگی عطا کی۔ گاندھی مذہبی تکثیریت میں پختہ یقین رکھتے تھے۔ انہوں نے ہندوستان کو ایک سیکولر ملک بنانے کی خواہش کی اور اسے حقیقت بنانے کے لئے سخت محنت کی۔
گاندھی جی عدم تشدد اور سچائی کے علمبردار تھے۔ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کے لیے انہوں نے ستیہ گرہ اور اہنسا تحریک کی بنیاد رکھی۔ بابائے قوم کے طور پر انہوں نے ہندوستان میں برطانوی راج کی مخالفت میں بہت سے دوسرے قومی رہنماؤں کے ساتھ ہندوستان کی آزادی کی جدوجہد کی قیادت کی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔