உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    گڑگاؤں میں شادی شدہ عورت سے گینگ ریپ، اغوا کر اراولی پہاڑی لے گئے

    دہلی سے متصل گروگرام میں اپنے میکے آئی ایک 20 سال کی شادی شدہ خاتون کو اغوا كر اس کے ساتھ گینگ ریپ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

    • IBN Khabar
    • Last Updated :
    • Share this:
      گروگرام۔ دہلی سے متصل گروگرام میں اپنے میکے آئی ایک 20 سال کی شادی شدہ خاتون کو اغوا كر اس کے ساتھ گینگ ریپ کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ گینگ ریپ کا الزام عورت کے سسرال کے علاقہ کے تین نوجوانوں پر لگا ہے۔ واردات ہفتہ۔ اتوار کی درمیانی رات کی ہے۔ متاثرہ خاندان کی شکایت کے بعد پولیس نے کیس درج کر تحقیقات شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

      دراصل، اتوار دیر شام ایک شخص نے بادشاہ پور تھانے میں شکایت دی کہ سنیچر کی رات اس کی بیوی اسپتال میں بھرتی تھی اور وہ رات میں ڈیوٹی پر گیا تھا۔ اس دوران اس کی 20 سالہ بیٹی اپنے گھر میں اکیلی تھی، رات میں تقریبا ساڑھے گیارہ بجے تین نوجوان آئے اور اس کو اغوا کرکے لے گئے۔

      شکایت میں بتایا گیا کہ تینوں ملزم خاتون کو اراولی کی پہاڑیوں میں لے گئے اور صبح تقریبا آٹھ بجے اسے چھوڑا۔ جیسے تیسے خاتون اپنے گھر پہنچی اور آپ بیتی سنائی۔ متاثرہ خاتون اپنی ماں کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اپنے میکے آئی ہوئی تھی۔ واقعہ سكت پور گاؤں کا ہے۔
      First published: