ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

درندگی کی ساری حدیں پار ، ہاتھ پاوں باندھ کر خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی اور پھر کیا یہ خوفناک کام

جانچ افسر نے بتایا کہ خاتون کے اسپتال میں داخل ہونے کی جانکاری ملتے ہی پولیس اسپتال پہنچی اور متاثرہ کا بیان درج کیا ۔ پولیس نے جائے واقعہ کا معائنہ کرتے ہوئے مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔

  • Share this:
درندگی کی ساری حدیں پار ، ہاتھ پاوں باندھ کر خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی اور پھر کیا یہ خوفناک کام
درندگی کی ساری حدیں پار ، ہاتھ پاوں باندھ کر خاتون کی اجتماعی آبروریزی کی اور پھر کیا یہ خوفناک کام

ہریانہ کے دادری شہر کی ایک کالونی میں مائیگرینٹ خاتون کے ساتھ درندگی کی ساری حدیں پار کرتے ہوئے اجتماعی آبروریزی کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ دو نوجوانوں کے ذریعہ گھر کی چھپ پر سو رہی خاتون کے ہاتھ پاوں باندھ کر کمرے میں لے جاکر اس کی آبروریزی کی گئی ۔ خاتون کو شراب بھی پلائی گئی ۔ خاتون کے پرائیویٹ پارٹ میں بیئر کی بوتل ڈالنے اور اس کو کبنہ سمیت جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے بعد نوجوان فرار ہوگئے ۔


یہ واقعہ 12 جولائی کی رات کا بتایا جارہا ہے ۔ خاتون کی جب طبیعت بگڑنے لگی تب اس نے اہل خانہ کو پوری واردات کی جانکاری دی ۔ اس کے بعد خاتون کو علاج کیلئے اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ۔ سٹی پولیس نے دو نوجوانوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ بتادیں کہ مائیگرینٹ خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ دادری شہر کی ایک کالونی میں کرایہ کے مکان میں رہتی ہے ۔ متاثرہ نے بتایا کہ 12 جولائی کی رات کو دیوار کود کر دو نوجوان گھر میں داخل ہوگئے اور ہاتھ پیر باندھ کر اس کی زبردستی آبروریزی کی ۔




متاثرہ نے واقعہ کی جانکاری اپنے مائیکے والوں کو دی تو انہوں نے دادری پہنچ کر ڈٓاکٹر کو دکھایا ۔ لیکن متاثرہ کی حالت جب مزید خراب ہونے لگی تب اس کو سول اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ۔ اطلاع ملنے پر سٹی پولیس جائے واقعہ پر پہنچی اور متاثرہ کا بیان درج کیا ۔

پولیس نے خاتون کا میڈیکل کروایا

جانچ افسر سنیتا نے بتایا کہ خاتون کے اسپتال میں داخل ہونے کی جانکاری ملتے ہی پولیس اسپتال پہنچی اور متاثرہ کا بیان درج کیا ۔ پولیس نے جائے واقعہ کا معائنہ کرتے ہوئے معاملہ میں راولدھی گاوں کے رہنے والے دو نوجوانوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت کیس درج کرلیا ہے ۔ پولیس کے ذریعہ متاثرہ کا میڈیکل کروایا گیا ہے اور آگے کی جانچ شروع کردی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 20, 2020 06:10 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading