உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    میڈیا کے سامنے سرینڈر کر سکتاہے گینگسٹر وکاس دوبے، نوئیڈا فلم سٹی میں الرٹ، پولیس فورس تعینات

    یوپی (Uttar Pradesh) کے کانپور میں 8 پولیس والوں کے قتل کا ملزم فرار گینسٹر وکاس دبے (Vikas Dubey) سرینڈر کرسکتا ہے۔

    یوپی (Uttar Pradesh) کے کانپور میں 8 پولیس والوں کے قتل کا ملزم فرار گینسٹر وکاس دبے (Vikas Dubey) سرینڈر کرسکتا ہے۔

    وکاس دبے کی تلاش میں نوئیڈا پولیس نے فلم سٹی کے آس۔پاس چکسی بڑھادی ہے۔ گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ حالانکہ پولیس اسے روٹین چیکنگ بتارہی ہے لیکن مانا جارہا ہے کہ وکاس دبے کے نوئیڈا آنے کئ ان پٹ ملنے کے بعد یہ چوکسی بڑھائی گئی ہے۔ فلم سٹی کے جتنے بھی انٹری پوائنٹ ہیں۔ وہاں پولیس چیکنگ کررہی ہے۔ جتنی بھی گاڑیاں فلم سٹی میں داخل ہورہی ہیں ان کی تلاشی لی جارہی ہے کہ پولیس کو ان پٹ ملا ہے کہ ملزم وکاس دبے نوئیڈا میں ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد سے مسلسل اسی طرح کی چیکنگ ہورہی ہے۔

    • Share this:
    نوئیڈا: یوپی (Uttar Pradesh)  کے کانپور میں  8 پولیس والوں کے قتل کا ملزم فرار گینسٹر وکاس دوبے  (Vikas Dubey) سرینڈر کرسکتا ہے۔ خبر آرہی ہے کہ وکاس دبے میڈیا کے سامنے خودسپردگی کرسکتا ہے۔ اطلاع کے ملتے ہی پولیس بھی الرٹ(Alert)   موڈ پر آگئی ہے۔ دہلی این سی آر علاقے میں پولیس  نے اپنی چوکسی بڑھادی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ نوئیڈا فلم سٹی (Noida Film City)  میں پولی کی بھاری فورس تعینات کردی گئی ہے۔ معلوم ہو کہ نوئیڈا فلم سٹی علاقے میں کافی میڈیا ہاؤس ہیں۔ وکاس دبے ڈرامیٹکلی پولیس کے سامنے سرینڈرکرسکتا ہے۔ ان پٹ کے بعد پولیس نے پورے علاقے میں فورس تعینات کردی ہے۔ ہر موومینٹ پر سخت نظر رکھی جارہی ہے۔
    وکاس دبے کی تلاش میں نوئیڈا پولیس نے فلم سٹی کے آس۔پاس چکسی بڑھادی ہے۔ گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے۔ حالانکہ پولیس اسے روٹین چیکنگ بتارہی ہے لیکن مانا جارہا ہے کہ وکاس دبے کے نوئیڈا آنے کئ ان پٹ ملنے کے بعد یہ چوکسی بڑھائی گئی ہے۔ فلم سٹی کے جتنے بھی انٹری پوائنٹ ہیں۔ وہاں پولیس چیکنگ کررہی ہے۔ جتنی بھی گاڑیاں فلم سٹی میں داخل ہورہی ہیں ان کی تلاشی لی جارہی ہے کہ پولیس کو ان پٹ ملا ہے کہ ملزم وکاس دبے نوئیڈا میں ہوسکتا ہے۔ اس کے بعد سے مسلسل اسی طرح کی چیکنگ ہورہی ہے۔
    گینگسٹر وکاس دوبے کے دہلی۔ این سی آر میں چھپے ہونے کا امکان
    اب تک یوپی میں تقریبا 42 معاملوں کا ملزم وکاس دوبے کانپور شوٹ آوٹ معاملے کا ملزم ہے۔ اس تصادم میں سی او دیویندر مشرا سمیت 8 پولیس والے شہید ہو گئے تھے۔ قتل کرنے کے بعد ملزم وکاس دوبے فرار ہے، اس کو ڈھونڈنے کے لئے یوپی پولیس کی کئی ٹیمیں جٹی ہیں۔ اس معاملہ میں اگر کوئی اہم جانکاری یا دستاویز حاصل ہوتے ہیں تو یوپی پولیس سمیت دوسری جانچ ایجنسی یا سینٹرل ایجنسی بھی اس معاملہ میں دوسرا ایف آئی آر درج کر سکتی ہیں۔
    وہیں اس سے پہلے خبر آرہی تھی کہ یوپی کا بدنام گینگسٹر وکاس دوبے (Vikas Dubey) دہلی۔ این سی آر (Delhi-NCR) میں چھپا ہو سکتا ہے۔ لہذا یوپی اے ٹی ایس (ATS) سمیت دوسری شاخ کے کچھ پولیس افسران اور جوان اس مسئلہ پر دہلی پولیس کے رابطے میں ہیں۔ دہلی پولیس کے ذرائع کے مطابق، گینگسٹر وکاس دوبے کو ڈر ہے کہ یوپی میں اس کا انکاونٹر ہو سکتا ہے یا اس کے ساتھ یوپی پولیس کی ٹیم بہت غلط کر سکتی ہے۔ اسی ڈر کے پیش نظر وہ دہلی واقع عدالت میں خودسپردگی کر سکتا ہے۔

    یوپی کے ایک سینئر پولیس افسر نے بھی اپنا نام نہ بتانے کی شرط پر اس معاملہ میں جانکاری دی ہے کہ وہ دہلی پولیس کے رابطے میں مسلسل بنے ہوئے ہیں۔ اگر دہلی۔ این سی آر میں اس سے جڑی کوئی جانکاری ملتی ہے تو یوپی پولیس کی ٹیم دہلی پولیس کی مدد سے اسے پکڑنے کی کوشش کرے گی۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اور کرائم برانچ کی ٹیم کے ساتھ یوپی پولیس مسلسل رابطے میں بنی ہوئی ہے۔ دہلی پولیس کی ٹیم بھی یہ کوشش کر رہی ہے کہ اگر وکاس دوبے دہلی میں کہیں چھپا ہے تو اسے گرفتار کر کے فوری طور پر یوپی پولیس کو سونپ دے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: