لدھیانہ کی فیکٹری میں گیس کا اخراج، 11 افراد ہلاک، کئی اسپتال میں داخل، این ڈی آر ایف نے سنبھالی کمان

لدھیانہ کی فیکٹری میں گیس کا اخراج، 11 افراد ہلاک

لدھیانہ کی فیکٹری میں گیس کا اخراج، 11 افراد ہلاک

پنجاب کے لدھیانہ میں شیر پور چوک کے پاس اتوار کی صبح سوا روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں گیس اخراج سے 11 افراد کی موت ہو گئی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Ludhiana, India
  • Share this:
    لدھیانہ: پنجاب کے شہر لدھیانہ کے علاقے گیاس پورہ میں سوآ روڈ پر واقع فیکٹری میں گیس اخراج کے باعث 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد بیمار ہو گئے ہیں۔ گیس اخراج کا شکار ہونے والے کچھ لوگ گیس کی وجہ سے سڑک پر ہی دم توڑ گئے تھے۔ ایک کرانہ دکاندار کی موت کی بھی خبر ہے۔ این ڈی آر ایف کے جوانوں نے پورے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ مقامی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب بھگونت مان نے واقعے پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

    انہوں نے ٹویٹ کیا کہ "لدھیانہ کے گیاس پورہ علاقے میں فیکٹری سے گیس کے اخراج کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے.. پولیس، حکومت اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں.. ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے.. جلد ہی باقی کی معلومات فراہم کی جائیں گی." سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سانس لینے میں دشواری کی شکایت کرنے والے تقریباً 10 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ گیس اخراج کے متاثرین کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعہ سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

    لکھنئو: مشہور و معروف شاعرہ محترمہ نسیم نکہت کا انتقال، ادبی دنیا سوگوار

    Mann Ki Baat: پی ایم مودی نے کس مقصد کے لیے چھوڑا تھا اپنا گھر-خاندان، من کی بات کے 100ویں ایپی سوڈ میں بتایا

    موقع پر پہنچے فائر بریگیڈ اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ گیس کون سی تھی، اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس فیکٹری میں گیس اخراج ہوئی وہ کافی عرصے سے بند پڑی تھی۔ پولیس اس کے مالک سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیک کے 300 میٹر کے دائرے میں لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے جس کی وجہ سے لوگ اس علاقے سے دور جا رہے ہیں۔ پولیس اور سول انتظامیہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں، امداد اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    سماجی تنظیموں کی ایمبولینسیں بھی متاثرہ افراد کو نکالنے میں مدد کے لیے پہنچ گئی ہیں۔ مقامی ایم ایل اے راجندر کور چھینہ سمیت پورا انتظامی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ ایم ایل اے نے بتایا کہ صبح کے وقت جب لوگ دودھ لینے کے لیے علاقے کے دودھ بوتھ پر پہنچے تو وہ بے ہوش ہونے لگے۔ تمام لوگ جو تقریباً 300 میٹر کے دائرے میں تھے گیس کی لپیٹ میں آ گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس گیس اخراج کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: