گوہرخان اور ثناخان سےلےکرعلی فضل تک، ہندوستانی مشہورشخصیات جنہوں نے شیئر کی عمرہ کی تصاویر
ثنا خان نے 2020 میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا
ان سے قبل بھی دلیپ کمار سے لے کر عامر خان تک کئی ستاروں کو حج اور عمرہ کرتے ہوئے دیکھ کر ان کے چاہنے والوں نے ان تصاویر کو خواب شیئر کیا تھا، یہ تصاویر آج بھی سوشل میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں۔
اس سال ہندوستان کی کئی مشہور شخصیات اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے وقت نکال کر عمرہ ادا کیا، جن میں گوہر خان، علی فضل، ثنا خان اور دیگر شامل ہیں۔ جیسے ہی ان شخصیات نے سوشل میڈیا پر اس کی اطلاع دی اور تصاویر اپلوڈ کی، ان کے فالوورز نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دعاوؤں کی بھی گزارش کی۔
ان سے قبل بھی دلیپ کمار سے لے کر عامر خان تک کئی ستاروں کو حج اور عمرہ کرتے ہوئے دیکھ کر ان کے چاہنے والوں نے ان تصاویر کو خواب شیئر کیا تھا، یہ تصاویر آج بھی سوشل میڈیا میں گردش کرتی رہتی ہیں۔ سال کا کوئی بھی وقت عمرہ کرنے کے لیے موزوں ہے۔ تاہم حج کے لیے ماہ ذی الحجہ میں ہی مناسک حج کی ادائیگی ضروری ہوتی ہے۔ آئیے ان مشہور شخصیات کو دیکھتے ہیں جنہوں نے اس سال عمرہ کرنے سعودی عرب کا سفر کیا۔ ثناء خان اور علی فضل جیسے اداکاروں نے ’زمین پر اپنے سب سے پسندیدہ اور خوبصورت‘ مقامات کی پر سکون تصاویر شیئر کی۔
علی فضل:
علی فضل نے رواں سال جنوری میں سعودی عرب میں اپنی فلم بندی کے شیڈول سے وقت نکال کر عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ انہوں نے سفر کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ لکھا کہ ’’مدینہ اور پھر مکہ! میری شوٹنگ کو ختم کرنے کا کیا طریقہ ہے! میں بہت سے طریقوں سے سوچتا ہوں کہ میں واقعی میں خوش قسمت ہوں۔ یہ اماں اور نانا کے لیے تھا۔ میں نے دعا کی اور میں نے اپنے آس پاس کے تمام لوگوں کے لئے دعا کی۔ خاندان، دوست اور محبت کے محتاج تمام لوگ ان دعاوؤں میں شامل تھے۔
گوہر خان:
چند ہفتے قبل گوہر خان ان کے شوہر زید دربار اور ان کے اہل خانہ نے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کا سفر کیا۔ ان کے سوشل میڈیا پر اس کی کئی جھلکیاں پیش کیں گئی۔ جنھیں نے 2020 میں شادی کی تھی۔
ثنا خان نے 2020 میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا اور اس وقت رمضان کے مقدس مہینے میں سفر کیا۔ ثناء جو سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو ہیں، انسٹاگرام پر اپنے سفر کی ہر ایک تفصیل پوسٹ کرتی رہی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔