ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

رنگ لایا بلڈروں پر صارفین کا دباؤ ، اکھلیش یادو نے کی مداخلت

نوئیڈا : نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بلڈروں کی من مانی سے پریشان صارفین کی مہم آخر کار رنگ لائی ہے ۔ اب اس معاملے میں اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مداخلت کی ہے

  • IBN7
  • Last Updated: Apr 19, 2016 09:47 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رنگ لایا بلڈروں  پر صارفین  کا دباؤ ، اکھلیش یادو نے کی مداخلت
نوئیڈا : نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بلڈروں کی من مانی سے پریشان صارفین کی مہم آخر کار رنگ لائی ہے ۔ اب اس معاملے میں اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مداخلت کی ہے

نوئیڈا : نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں بلڈروں کی من مانی سے پریشان صارفین کی مہم آخر کار رنگ لائی ہے ۔ اب اس معاملے میں اتر پردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مداخلت کی  ہے ۔ اکھلیش یادو نے صارفین کو یقین دہانی کرائی  ہے کہ اس معاملے پر ان کی نظر ہے اور انہوں نے نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا اتھارٹی کو معاملہ حل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

اتنا ہی نہیں وزیر اعلی نے صارفین کو دھمکی دینے جیسے واقعات بھی غلط بتایا ہے ۔  انہوں نے یقین دلایا کہ خریداروں کے ساتھ مکمل انصاف ہوگا ۔

خیال رہے کہ نوئیڈا میں 60 سے 70 ہزار ایسے صارفین  ہیں جو بلڈروں کی من مانی کی وجہ سے اپنے گھر کی رجسٹری نہیں کرا پا رہیں ۔ اسی طرح گریٹر نوئیڈا میں 20 سے 30 ہزار صارفین گھر کی رجسٹری نہ ہونے سے پریشان ہیں ۔ لوگوں کا الزام ہے کہ انہیں بلڈر پوزیشن  سرٹیفکیٹ ہی نہیں دے رہے ہیں ۔

دراصل بلڈروں پر اتھارٹی کے کروڑوں روپے کا بقایا ہیں، لہذا بلڈر پوزیشن سرٹیفکیٹ نہیں دے  رہے ہیں، اور صارفین رجسٹری نہیں کرا پا رہیں ۔ اب اس معاملے میں وزیر اعلی اکھلیش یادو کی مداخلت کے بعد عوام کی پریشان جلد حل ہونے کی امید ہے۔

First published: Apr 19, 2016 09:46 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading