ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام آدمی پارٹی الزام ثابت کردے توواپس لے لوں گا امیدوار: گوتم گمبھیرکا پلٹ وار

مشرقی دہلی کی 'آپ' امیدوار آتشی نے الزام لگایاہے کہ میرے خلاف قابل اعتراض پمفلیٹ بی جے پی امیدوارگوتم گمبھیرنے الیکشن جیتنے کے لئے تقسیم کرائے ہیں۔

  • Share this:
عام آدمی پارٹی الزام ثابت کردے توواپس لے لوں گا امیدوار: گوتم گمبھیرکا پلٹ وار
تصویر: فیس بک

مشرقی دہلی پارلیمانی سیٹ سے عام آدمی پارٹی (آپ)  امیدوارآتشی مارلینا اوردہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا نے ایک پریس کانفرنس کی۔ اس پریس کانفرنس میں انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی کے مشرقی دہلی کے امیدواراورسابق کرکٹرگوتم گمبھیرنے آتشی کے خلاف قابل اعتراض پمفلیٹ پورے لوک سبھا حلقے میں تقسیم کرائے ہیں۔


اس پریس کانفرنس کے دوران اپنی بات رکھتے ہوئے آتشی مارلینا روبھی پڑیں۔ آتشی اورعام آدمی پارٹی کے الزامات پرگوتم گمبھیرنے جواب دیا ہے۔ گوتم گمبھیرنے کہا ہے کہ اگریہ الزام صحیح ثابت ہوگیا تومیں فوراً اپنی امیدواری واپس لے لوں گا۔


گوتم گمبھیرنے ٹوئٹ کیا 'ایک خاتون کے عزت واحترام کے ساتھ کھلواڑ کرکے آپ کے کرموں سے مجھے نفرت ہے۔ آپ نے اپنی ہی خاتون ساتھی کے ساتھ ایسا کیا۔ وہ بھی الیکشن جیتنے کے لئے؟ آپ کے گندے دماغ کو صاف کرنے کے لئے آپ کے ہی جھاڑوکی ضرورت ہے'۔




کیجریوال کوگمبھیرکا چیلنج

اس کے بعد گوتم گمبھیرنے ایک اورٹوئٹ کیا۔ اس میں انہوں نے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اورآتشی کوبھی ٹیگ کیا اورلکھا 'میں آپ دونوں کو چیلنج دیتا ہوں اور اعلان کرتا ہوں کہ اگریہ ثابت ہوگیا کہ پرچہ میں نے تقسیم کرایا ہے تومیں اپنی امیدواری ابھی کے ابھی واپس لے لوں گا۔ اگر ایسا نہیں ہوا توکیا آپ سیاست سے ریٹائرمنٹ لیں گے'۔ اس کے بعد گوتم گمبھیرنے ایک اورٹوئٹ کیا۔ اس میں انہوں نے لکھا 'میں شرمندہ ہوں کہ اروند کیجریوال جیسا شخص وزیراعلیٰ ہے'۔
First published: May 09, 2019 06:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading