عام انتخابات 2019 کو لے کر دہلی میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد کے امکانات تیز ہو گئے ہیں۔ کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کے روز پارٹی ہیڈ کوارٹر میں سبھی لیڈروں اور عہدیداران کی اہم میٹنگ بلائی ہے۔ اس میں عام آدمی پارٹی کے ساتھ کانگریس کے اتحاد پر تبادلہ خیال ہو گا۔ مانا جا رہا ہے کہ آج کی میٹنگ میں ہی اتحاد کو لے کر حتمی فیصلہ لے لیا جائے گا۔
اس سے پہلے لوک سبھا انتخابات 2019 میں بی جے پی کو ٹکر دینے کے لئے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان اتحاد کو لے کر بات چیت چل رہی تھی لیکن سیٹوں کی تقسیم کو لے کر دونوں پارٹیوں کے درمیان اتفاق رائے نہیں ہو پایا تھا۔
وہیں، اب راہل گاندھی کی میٹنگ کے مدنظرعام آدمی پارٹی کے صدر اروند کیجریوال نے لوک سبھا امیدواروں کی پریس کانفرنس منسوخ کر دی ہے۔ دوپہر 12 بجے یہ پریس کانفرنس بلائی گئی تھی۔
بتا دیں کہ عام آدمی پارٹی نے گزشتہ 2 مارچ کو لوک سبھا انتخابات کے مدنظر دہلی کی سات سیٹوں میں سے چھ سیٹوں پر اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا تھا۔ دلی ریاستی کنوینر اور کابینہ وزیر گوپال رائے نے بتایا کہ حال ہی میں جنتر منتر پر مہا گٹھ بندھن ریلی کے بعد شرد پوار کے گھر پر ہوئی میٹنگ میں کانگریس صدر راہل گاندھی نے عآپ کے ساتھ کسی بھی طرح کے اتحاد سے صاف انکار کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بڑی خبر: دہلی میں اکیلے ہی الیکشن لڑے گی عآپ، 6 سیٹوں پر امیدواروں کا کیا اعلاناس سے پہلے دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ شیلا دکشت نے بھی عآپ سے ہاتھ ملانے سے واضح طور پر انکار کر دیا تھا۔ شیلا دکشت کا کہنا تھا کہ کانگریس اکیلے ہی الیکشن لڑنے میں پوری طرح سے اہل ہے۔ لہذا عام آدمی پارٹی نے دہلی میں اکیلے ہی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنے چھ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔ لیکن آج راہل گاندھی کے ذریعہ کانگریس لیڈران اور عہدیداران کی میٹنگ بلائے جانے کے بعد عآپ کو اب کانگریس سے اتحاد کی امید پیدا ہوئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔