ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان: جانیں الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس کی یہ کچھ بڑی باتیں

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے بتایا کہ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی پورے ملک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 10, 2019 07:01 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان: جانیں الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس کی یہ کچھ بڑی باتیں
چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے بتایا کہ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی پورے ملک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ فوٹو: پی ٹی آئی۔

سترہویں لوک سبھا کی 543سیٹوں کے لئے انتخابات 11اپریل سے19مئی کےدرمیان سات مراحل میں ہوں گے ۔ ووٹوں کی گنتی 23مارچ کو ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے اتوار کو یہاں الیکشن کی تاریخوں کا اعلان کیا۔

چیف الیکشن کمشنر سنیل اروڑہ نے بتایا کہ انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی پورے ملک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔ کل ساتھ مرحلوں میں انتخابات ہوں گے جن میں پہلے مرحلہ کے لیے 11اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ساتویں مرحلہ کی ووٹنگ 19مئی کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 23مئی کو ہوگی ۔

دوسرے مرحلہ کی ووٹنگ 18اپریل کو، تیسرے مرحلہ کی 23اپریل کو ،چوتھے مرحلہ کی ووٹنگ  29اپریل کو ، پانچویں مرحلہ کی 6مئی کو اور چھٹے مرحلہ کی ووٹنگ 12مئی کو ہوگی ۔

اروڑہ نے بتایا کہ تقریبا 90کروڑ ووٹرز اس انتخابات میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔ پچھلے انتخابات کےمقابلہ آٹھ کروڑ 34لاکھ نئے ووٹر بنے ہیں جن میں سے ڈیڑھ کروڑ 18سے 19سال کی عمر کےہیں ۔

اروڑہ نے بتایا کہ پچھلی بار 9مراحل میں الیکشن ہوئے تھے، لیکن اس بار سات مراحل میں انتخابات کا عمل مکمل کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابات کی تاریخ طے کرتے وقت ریاستی ایجوکیشن بورڈوں ،سی بی ایس ای ،مقامی تہواروں کے ساتھ ہی فصلوں کی کٹائی کے موسم اور محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کو بھی ذہن میں رکھاگیا ہے۔

پہلےمرحلہ میں 20ریاستوں کی 91سیٹوں ،دوسرے مرحلہ میں 13ریاستوں کی 97سیٹوں ،تیسرے مرحلہ میں 14ریاستوں کی 115سیٹوں ،چوتھے مرحلہ میں 9ریاستوں کی 71سیٹوں ،پانچویں مرحلہ میں 7ریاستوں کی 51سیٹوں ،چھٹے مرحلہ میں سات ریاستوں کی 59سیٹوں اور ساتویں مرحلہ میں سات ریاستوں کی 59سیٹوں کے لیے ووٹ ڈالے جائیں گے ۔
اس بار سبھی پولنگ مراکز پر وی وی پیٹ کا استعمال کیاجائیگا۔
ای وی ایم مشینوں پر امیدواروں کے انتخابی نشان اور نام کےساتھ ان کی تصویریں بھی ہوں گی تاکہ ووٹر وں کو سہولت ہو۔ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی شکایت کے لیے ایک اینڈرائڈ موبائل ایپ جاری کیاجائیگا۔
اس بار سوشل میڈیا کے ذریعہ انتخابی تشہیری مہم کو بھی ضابطہ اخلاق کے دائرے میں لایاگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اشتہار کا مواد ڈالنے سے پہلے سرٹیفکیشن لازمی قرار دیاگیا ہے۔فیس بک ،ٹوئٹر ،گوگل اور یوٹیوب نے تحریری طورپر یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بغیر تصدیق کے اشتہاری مواد کو اپنے پلیٹ فارم سے جاری نہیں ہونے دیں گے اور کسی بھی قابل اعتراض مواد پر فورا کارروائی کریں گے۔
First published: Mar 10, 2019 06:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading