ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش میں اب جرمن سیاح پر حملہ ، دو ہفتہ پہلے ہی سوئس جوڑے کی رحمی سے کی گئی تھی پٹائی

اترپردیش میں آگرہ کے نزدیک فتح پور سیکڑی میں دو ہفتہ قبل سیلفی لینے سے منع کرنے پر سوئس جوڑے کی پٹائی کے بعد ایک سون بھدر ضلع میں ایک جرمن سیاح پر حملہ کی خبر سامنے آئی ہے

  • Agencies
  • Last Updated: Nov 05, 2017 08:02 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اترپردیش میں اب جرمن سیاح پر حملہ ، دو ہفتہ پہلے ہی سوئس جوڑے کی رحمی سے کی گئی تھی پٹائی
اترپردیش میں آگرہ کے نزدیک فتح پور سیکڑی میں دو ہفتہ قبل سیلفی لینے سے منع کرنے پر سوئس جوڑے کی پٹائی کے بعد ایک سون بھدر ضلع میں ایک جرمن سیاح پر حملہ کی خبر سامنے آئی ہے

سون بھدر : اترپردیش میں آگرہ کے نزدیک فتح پور سیکڑی میں دو ہفتہ قبل سیلفی لینے سے منع کرنے پر سوئس جوڑے کی پٹائی کے بعد ایک سون بھدر ضلع میں ایک جرمن سیاح پر حملہ کی خبر سامنے آئی ہے، ہولگر ایرک نامی جرمن شخص اگوری قلعہ دیکھنے کیلئے جارہا تھا کہ رابرٹس گنج اسیٹشن پر اس پر حملہ کردیا گیا۔ تاہم حملہ آور شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ادھر ملزم امن یادو کا کہنا ہے کہ جرمن شہری نے ہی اسے پہلے تھپڑ مارا تھا جب وہ اس کا استقبال کررہا تھا ۔ امن نے کہا کہ جب میں نے جرمن سیاح کو ویلکم ٹو انڈیا کہا تو اس نے مجھے تھپڑ ماردیا ۔ یہی نہیں اس نے مجھ پر تھوکا بھی۔

حملہ میں ہولگر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ ایلگر نے میڈیا سے زیادہ بات تو نہیں کی صرف اتنا کہا کہ ہندوستان میں قانون ہے ، سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ پرائیویسی بنیادی حق ہے ، اس لئے مجھے پریشان نہ کریں ، میں یہاں ایف آئی آر درج کرا رہاہوں صرف ۔

First published: Nov 05, 2017 08:02 PM IST