غازی آباد: یوپی کے غازی آباد میں دو بچیوں کی اغوا کرنے کا حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ غازی آباد کے مودی نگر کوتوالی علاقے کے روری گاوں سے جمعرات کی رات دو بچیوں کا اغوا ہوگیا تھا، جس میں سے ایک بچی کو پولیس نے دیر رات صحیح سلامت برآمد کرلیا، مگر ایک بچی کی لاش صبح جنگل میں ملی۔ پولیس کی مانیں تو بچی کا قتل گلا دباکر کیا گیا ہے۔
دراصل، مودی نگر تھانہ علاقے کے روری گاوں میں جمعرات کی رات آپس میں سہیلی دو بچیاں گلی کے باہر کھیل رہی تھیں۔ ان میں ایک کی عمر 6 سال اور دوسری کی عمر نو سال ہے۔ کھیلتے کھیلتے دونوں بچیاں اچانک لاپتہ ہوگئیں۔ گاوں والوں کا کہنا ہے کہ گاوں کے ہی ایک نوجوان نے ان بچیوں کو اغوا کیا۔ بچیوں کے نہ ملنے پر اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی۔ بچیوں کے اغوا کی اطلاع ملنے پر غازی آباد کے ایس ایس پی منیراج اور ایس پی دیہات ڈاکٹر ایرج راجا چار تھانوں کی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچے اور جنگل میں سرچ آپریشن شروع کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔سی بی آئی کی ایف آئی آر میں نائب وزیر اعلیٰ Manish Sisodia نمبر 1 ملزم، کل 16 لوگوں کے نامیہ بھی پڑھیں۔لشکر طیبہ اور البدر کو حوالہ کے ذریعہ ٹیرر فنڈنگ کرنے کا الزام میں محمد یٰسین دہلی سے گرفتارسرچ آپریشن کے دوران دیر رات 6 سالہ ایک بچی کو صحیح سلامت برآمد کرلیا گیا، جبکہ آج صبح تقریباً ساڑھے پانچ بجے نو سالہ بچی کی لاش پاس کے ہی جنگل میں ملی۔ لاش کے گلے پر نشان ملے ہیں۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کی بھیج دیا ہے۔
ملزم کو بھی پولیس نے جنگل سے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کئی اینگل سے جانچ کر رہی ہے۔ حالانکہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ملزم نے بچی کی آبروریزی کے بعد قتل کرکے لاش جنگل میں پھینکی ہوگی۔ اب پولیس پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کا انتظار کر رہی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔