غازی آباد۔ اتر پردیش کے غازی آباد میں ایک بار پھر 'سر قلم کرنے کی دھمکی' کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ علاقے کے وسندھرا علاقے میں رہنے والے صحافی نشانت کمار کو واٹس ایپ پر یہ دھمکی بھرا پیغام موصول ہوا ہے۔
فون کے ذریعے ایک پیغام بھیجا گیا تھا جس میں گستاخ رسول کی صرف ایک سزا کی دھمکی دی گئی تھی… ‘سر تن سے جدا’… ‘سر تن سے جدا’۔ پیغام دینے والے نے کہا کہ اسلام کے خلاف رپورٹنگ اور ایجنڈا چلانا بند کرو ورنہ تمہارا سر بھی تمہارے جسم سے کاٹ دیا جائے گا۔
واٹس ایپ پر اس طرح کا پیغام ملنے کے بعد نشانت کمار نے اندرا پورم پولیس اسٹیشن کو اس کی اطلاع دی جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ وہ وسندھرا علاقے میں رہتا ہے اور آر ایس ایس میگزین پنججنیہ میں صحافی بھی ہے۔ ایسے میں اس طرح کے پیغامات ملنے کے بعد وہ گھبراہٹ میں ہے۔ فی الحال پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے اور کہا ہے کہ معاملے کی جانچ کی جائے گی۔
الر
ٹ! کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھنے والے بھی دھیان دں، ورنہ لگ جائے گا 1 ہزار کا جھٹکا
اس سے قبل غازی آباد کے لوہیا نگر علاقے میں ڈاکٹر اروند وتس اکیلا کو بھی ایسی ہی دھمکی ملی تھی۔ اروند وتس ہندو تنظیموں سے وابستہ ہیں اور وہ یوپی اور بہار میں ہندو سوابھیمان منچ کے انچارج ہیں۔ یکم ستمبر کی رات کسی نے ان کے موبائل پر کال کی لیکن وہ سو رہے تھے اس لیے اسے ریسیو نہیں کرسکے۔ بعد میں انہوں نے اس نمبر پر کال کرنے کی کوشش کی لیکن وہ کال ریسیو نہیں ہوئی۔ 2 ستمبر کو اسے اسی نمبر سے واٹس ایپ پر کال آئی اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول ہوئیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔