ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

خوفناک منظر! اب غازی پور میں گنگنا ندی میں تیرتی نظر آئیں درجنوں لاشیں، لوگوں میں پھیلی دہشت

Ghazipur News: گنگا کنارے لاشوں کے ملنے سے گاؤں میں ہنگاممہ مچا ہوا ہے۔ لاشوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے سے گاؤں میں دہشت پھیلی ہوئی ہے۔

  • Share this:
خوفناک منظر! اب غازی پور میں گنگنا ندی میں تیرتی نظر آئیں درجنوں لاشیں، لوگوں میں پھیلی دہشت
لاشوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے سے گاؤں میں دہشت پھیلی ہوئی ہے۔

بہار کے بکست کے بعد یوپی کے غازی پور  (Ghazipur News)   میں بھی گنگا ندی میں درجنوں لاشیں (Dead Bodies in Ganga River) تیرتی نظر آئیں۔ ضلع کے گہمر تھانہ علاقے کے نروا، سوجھوا اور بلاکی داس بابا گھاٹ پر درجنوں لاشیں کنارے پر ملی ہیں۔ اس کے علاوہ کرنڈا علاقے کے کئی گھاٹوں پر بھی لاشیں ندی میں پڑی ملی ہیں۔ گنگا کنارے لاشوں کے ملنے سے گاؤں میں ہنگاممہ مچا ہوا ہے۔ لاشوں کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خدشے سے گاؤں میں دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ ادھر معاملے کی اطلاع ڈی ایم کو ملی تو انہوں نے جانچ کیلئے ٹیم تشکیل کردی ہے۔


غازی پور  (Ghazipur News) کے ڈی ایم ایم پی سنگھ نے بتایا کہ واقعے کی جانکاری ملتے ہی ہمارے افسران موقع پر پہنچے اور جانچ جاری ہے۔ ہم یہ تلاشنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ لاشیں کہاں سے آئی ہیں۔ اس کیلئے ٹیم بھی تشکیل کر دی گئی ہے۔


غور طکب ہے کہ غازی پور کا گہمر گاؤں بہار کے بکسر ضلع سے متصل ہے۔ گنگا ندی گہمر سے ہوتے ہوئے بہار میں انٹری کرتی ہے۔ بکسر ضلع کے چوسا علاقے کے مہادیو گھاٹ پر پیر کو لشایں ملنے سے ہنگامہ مچ گیا تھا۔ چوسا کے ضلع انتظامیہ کو شبہ ہے کہ یہ لاشیں یوپی سے بہہ کر آئی ہیں۔

Published by: Sana Naeem
First published: May 11, 2021 01:28 PM IST