ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عجیب و غریب! چنری میں لپٹی گنگا کے کنارے اس حالت میں ملی لڑکی، دیکھ کر سبھی رہ گئے دنگ

۔ بکسے میں دیوی دیوتاؤں کی تصویر اور جنم کنڈلی کے ساتھ ایک معصوم بچی چنری میں لپٹی تھی۔ اس کے بعد پولیس کو اس کے اطلاع دی گئی۔

  • Share this:
عجیب و غریب! چنری میں لپٹی گنگا کے کنارے اس حالت میں ملی لڑکی، دیکھ کر سبھی رہ گئے دنگ
۔ بکسے میں دیوی دیوتاؤں کی تصویر اور جنم کنڈلی کے ساتھ ایک معصوم بچی چنری میں لپٹی تھی۔ اس کے بعد پولیس کو اس کے اطلاع دی گئی۔

یوپی کے غازی پور ضلع میں گنگا ندی (Ganga River) میں بہتے ایک لکڑی کے بوکس میں اکیس دن کی معصوم بچی ملی ہے۔ غازی پور کے صدر کوتوالی علاقے کے ددری گھاٹ کے کنارے گنگا میں بہتے بکسے سے بچی کے تونے کی آواز سن کر جب ایک شخص نے اسے کھولا تو وہ حیران رہ گیا۔ بکسے میں دیوی دیوتاؤں کی تصویر اور جنم کنڈلی کے ساتھ ایک معصوم بچی چنری میں لپٹی تھی۔ اس کے بعد پولیس کو اس کے اطلاع دی گئی۔ پولیس نے لاوارث بچی کو آشا جیوتی سینٹر پہچایا اور جانچ میں مصروف ہو گئی۔


معاملہ صدر کوتوالی علاقے کے دادری گھاٹ کا ہے۔ غازی پور کے صدر کوتوالی علاقے کے ددری گھاٹ میں ایک معصوم بچی لاوارث حالت میں گنگا ندی میں بہتے بکسے کے اند ملی ہے۔ بتیا جا رہا ہے کہ ددری گھاٹ پر گنگا کنارے ایک شخس نے بچے کے رونے کی آواز سنی ۔ اس نے پاس جاکر دیکھا تو لکڑی کے بوکس کے اندر سے ب وہ آواز آ رہی تھی۔ تب تک گھاٹ پر موجود کچھ لوگ بھی وہاں جمع ہو گئے۔ لوگوں نے بوکس کھولا تو دنگ رہ گئے۔ لکڑی کے بوکس میں ایک معصوم بچی تھی جو رو رہی تھی ۔ حیرت کی بات تھی کہ بوکس کے اندر دیوی دیوتاؤں کی تصویریں لگی تھیں اور ایک جنم کنڈلی بھی تھی جو شاید بچی کی ہو۔ جنم کنڈلی میں بچی کا نام گنگا لکھا ہے۔


معصوب بچی پوری طرح صحت یاب

لکڑی کے بوکس میں ملی معصوم کو وہ شخص اپنے گھر لے گیا۔ اس کے اہل خانہ بچی کو پالنا چاہتے تھے لیکن مقامی لوگوں نے اس معاملے کی تمام تر جانکاری پولیس کو دے دی۔ اطلاع ملتے ہولیس کی ٹیم اس شخص کے گھر پہنچی اور بچی کو آشا جیوتی مرکز لے جایا گیا جہاں معصوم بچوں کو پالا جاتا ہے۔ معصوم بچی پوری طرح صحت یاب ہے اور محفوظ بتائی جا رہی ہے۔ فی الحال حیران انگیز حالت میں گنگا میں اس حالت میں ملی بچی علاقے میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 16, 2021 02:18 PM IST