اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مصطفی کو پدم وبھوشن نہ ملنا حیرت انگیز

     غلام مصطفی خان کا کہنا ہے کہ زندگی میں ایوارڈ تو بے شمار ملے تاہم اس ایوارڈ کی خاص اہمیت ہے لیکن انہیں اب تک پدم وبھوشن نہ ملنا، موسیقی کے شیدائیوں کو حیرت میں ڈالتا ہے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

       اترپردیش حکومت کی جانب سے یش بھارتی ایوارڈ کے لئے نامزد شاستریہ سنگیت کے ماہر پدم بھوشن استاد غلام مصطفی خان کا کہنا ہے کہ زندگی میں ایوارڈ تو بے شمار ملے تاہم اس ایوارڈ کی خاص اہمیت ہے لیکن انہیں اب تک پدم وبھوشن نہ ملنا، موسیقی کے شیدائیوں کو حیرت میں ڈالتا ہے۔ اپنے کنبہ کے ساتھ ممبئی میں رہ رہے مسٹر خان نے آج ’یو این آئی‘ کو فون پر بتایا کہ وہ اس ایوارڈ کو اس لئے اہمیت دیتے ہیں کیونکہ انہیں یہ اترپردیش حکومت کی جانب سے مل رہا ہے، جہاں سے ان کا تعلق ہے۔ بنیادی طور پر اترپردیش کے بدایوں کے رہنے والے رام پور سہسوان گھرانے کے فنکار نے یہ پوچھے جانے پر کہ ان کو یہ (یش بھارتی ایوارڈ) ایوارڈ کافی تاخیر سے مل رہا ہے، انہوں نے کہا ’دیر آید درست آید‘۔ استاد نے بتایا کہ نوے کی دہائی میں اترپردیش کے اس وقت کے وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو نے ان کو یہ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا تھا لیکن اقتدار سے بے دخل ہوجانے کے سبب انہیں یہ ایوارڈ نہیں مل سکا تھا۔ گیتا دت، منا ڈے، آشا بھوسلے، اے آر رحمان، ہری ہرن، شان، سونو نگم، عالیشا چنائے اور ساگریکا جیسے استاد فنکاروں کے استاد رہے غلام مصطفی خان نے کہا ’اترپردیش کے وزیر اعلی اکھلیش یادو بہتر حکمرانی کر رہے ہیں۔ وہ ریاست میں ترقی اور بہتری کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں۔ گیتا دت ، منا ڈے اور آشا بھوسلے پدم وبھوشن ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

      First published: