ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

کس کے دباؤ میں راہل گاندھی نے غلام نبی آزاد کو بنایا یوپی کانگریس کا انچارج؟

نئی دہلی۔ غلام نبی آزاد کو یوپی کانگریس کا انچارج بنائے جانے کے ساتھ ہی پرشانت کشور کی ٹیم کا اثر صاف نظر آنے لگا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jun 14, 2016 10:34 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کس کے دباؤ میں راہل گاندھی نے غلام نبی آزاد کو بنایا یوپی کانگریس کا انچارج؟
کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی۔ غلام نبی آزاد کو یوپی کانگریس کا انچارج بنائے جانے کے ساتھ ہی پرشانت کشور کی ٹیم کا اثر صاف نظر آنے لگا ہے۔ کانگریس کے پالیسی ساز پرشانت کشور گزشتہ کئی مہینوں سے ریاست میں جارحانہ رویہ والے رہنماؤں کو ذمہ داری سونپنے کی تیاری میں تھے، لیکن یوپی میں اختلافات کی وجہ سے پرشانت کشور کو منمانے طریقے سے کام کرنے کی آزادی نہیں مل رہی تھی۔


لہذا پرشانت نے کانگریس اعلی کمان کو الٹی میٹم تک دے ڈالا تھا کہ اگر انہیں فیصلے لینے کی آزادی نہیں ملی تو کانگریس کے لئے انتخابی پلان تیار کرنا مشکل ہو جائے گا۔ یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی، نائب صدر راہل گاندھی نے آخر کار پرشانت کشور کو پوری چھوٹ دے دی، جس کے بعد پہلا بڑا فیصلہ غلام نبی آزاد کو چارج سونپ کر کیا گیا۔


دراصل، یوپی انتخابات میں کانگریس کے لئے پرشانت کشور نے سبھی کو متحد کرنے کے لئے منفرد ذات پات پر مبنی فارمولہ تیار کیا ہے۔ غلام نبی آزاد کانگریس کو مسلم ووٹ دلائیں گے، جبکہ کانگریس ریاستی صدر کے عہدے پر برہمن چہرے کو جگہ دی جائے گی۔


اس ریس میں شیلا دکشت اور جتن پرساد سب سے آگے ہیں۔ ہاپوڑ سے کانگریس ممبر اسمبلی گجراج سنگھ کو سی ایل پی لیڈر بنا کر پی کے دلتوں کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔ وہیں، ٹھاکروں کو کانگریس سے قریب لانے کے لئے ٹھاکر رہنما سنجے سنگھ کو انتخابات کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔

مانا جا رہا ہے کہ انچارج تبدیل کرنے کے بعد یوپی کانگریس میں اسی ہفتے بڑی تبدیلی ہو گی۔ انچارج بننے کے بعد غلام نبی آزاد 16 جون کو پہلی بار یوپی آئیں گے۔ مانا جا رہا ہے کہ غلام نبی آزاد لکھنؤ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔
First published: Jun 14, 2016 10:34 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading