உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مرتضیٰ عباسی کا اعتراف، مسلمانوں کے ساتھ غلط ہورہا ہے،  CAA-NRCبھی غلط، بس اسی غصے میں کیا مندر پر حملہ

    Gorakhnath Temple Attack Case: مرتضیٰ کا اعتراف سن کر لگتا ہے کہ وہ کس قدر بنیاد پرست ہو چکا ہے۔ اس کا اتنا برین واش کیا گیا کہ اس نے مرنے اور مارنے کی تیاری کرلی۔ مرتضیٰ کے اعتراف کے بعد اس سوال کا جواب ہاں میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے کہ مرتضیٰ دہشت گرد تنظیموں سے رابطے میں تھا۔

    • Share this:
      لکھنؤ۔ گورکھ ناتھ مندر پر حملے کے ملزم مرتضیٰ عباسی نے اے ٹی ایس کی پوچھ گچھ میں نہ صرف اپنے جرائم کا اعتراف کیا ہے بلکہ حملے کے پیچھے کی وجہ بھی بتائی ہے۔ اس کے اعتراف سے ایک بات واضح ہے کہ بنیاد پرستوں نے کس قدر اس کا برین واش کیا تھا۔ مرتضیٰ سے پوچھ گچھ کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں وہ یہ کہتے ہوئے نظر آ رہا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ غلط ہو رہا ہے۔ CAA NRC بھی غلط ہورہاہے، کرناٹک میں حجاب کا تنازع بھی غلط ہے۔ اس کا مزید کہنا ہے کہ کسی نہ کسی کو کچھ کرنا ہوگا۔ میں پوری رات سو نہیں سکا اور میں نے یہ قدم اٹھایا۔

      مرتضیٰ ویڈیو میں بتا رہا ہے کہ ہم کئی زاویوں سے یہ سوچ رہے تھے کہ جسٹیفائیڈ کرنے کا کہ ہاں بھائی CAA, NRC بھی کر رہے ہیں۔ ہمار ے ساتھ غلط ہو رہا ہے۔ میرے دماغ میں بس یہی جسٹیفکیشن چل رہا تھا۔ کوئی کام کرنے کے پہلے آدمی اس کا جسٹیفکیشن بھی تو کھوجتا ہے۔ بھائی کرناٹک میں بھی مسلمانوں کے ساتھ غلط ہو رہا ہے ۔ کسی کو تو کرنا ہوگا۔

      کوئی نہیں کر رہا ہے، تو ہم نے سوچا بھائی اب کر ہی دو۔ دماغ میں کافی ڈپریشن تھا۔ نیپال میں  بھی سو  نہیں پائے تھے۔ گورکھپور کے لیے ٹیمپو پر چڑھے۔ ہم نے کہا گورکھ ناتھ مندر پر ہی اتار دینا ۔ پولیس موجود ہے وہاں، اسی پر ہم اپنا کر دیں گے اور کچھ دیر بعد پھر چلے جائیں گے۔ کام تمام ہو جائے گا میرا۔

      مرتضیٰ کا دہشت گرد تنظیم سے تعلق کا شبہ!
      مرتضیٰ کا اعتراف سن کر لگتا ہے کہ وہ کس قدر بنیاد پرست ہو چکا ہے۔ اس کا اتنا برین واش کیا گیا کہ اس نے مرنے اور مارنے کی تیاری کرلی۔ مرتضیٰ کے اعتراف کے بعد اس سوال کا جواب ہاں میں آنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے کہ مرتضیٰ دہشت گرد تنظیموں سے رابطے میں تھا۔ دوسری جانب ایک اور ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں داعش کے دہشت گرد کے ہاتھ میں وہی ہتھیار نظر آرہا ہے جو مرتضیٰ کے ہاتھ میں تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: