نئی دہلی۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ (Giriraj Singh) نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں خواتین کے احتجاج کو لے کر ایک اشتعال انگیز بیان دیا ہے۔ گری راج سنگھ نے جمعرات کو ٹوئٹر پر شاہین باغ (Shaheen Bagh Protest) کا ایک ویڈیو شئیر کر کے اس تحریک پر سوال اٹھایا ہے۔ مرکزی وزیر نے ویڈیو کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے ’ یہ شاہین باغ اب صرف تحریک نہیں رہ گیا ہے... یہاں خودکش بمبار کا جتھا بنایا جا رہا ہے‘۔ بتا دیں کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب گری راج سنگھ نے سی اے اے 2019 کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کو لے کر سوال اٹھایا ہے۔ اس سے پہلے بھی گری راج سنگھ نے اسدالدین اویسی کو لے کر کہا تھا کہ پاکستان جیسا ملک ان جیسوں کے لئے ہی بنایا گیا ہے۔
यह शाहीन बाग़ अब सिर्फ आंदोलन नही रह गया है ..यहाँ सूइसाइड बॉम्बर का जत्था बनाया जा रहा है।
देश की राजधानी में देश के खिलाफ साजिश हो रही है। pic.twitter.com/NoD98Zfwpx
مرکزی وزیر نے ٹوئٹر پر شئیر کئے ویڈیو میں شاہین باغ کی تحریک پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ قومی راجدھانی میں ہی ملک کے خلاف سازش کی جا رہی ہے۔ دلی اسمبلی الیکشن کے لئے ہونے والی ووٹنگ سے دو دن پہلے گری راج سنگھ کا یہ بیان اہمیت کا حامل ہے۔
بتا دیں کہ گزشتہ دنوں ایک نوجوان کپل گرجر نے شاہین باغ میں فائرنگ کی تھی اور دہلی پولیس نے اسے عآپ کا کارکن بتایا تھا۔ اس معاملہ پر بھی مرکزی وزیر نے ایک ویڈیو ٹویٹ کر کے کہا تھا ’ آگ لگانے والوں کو کہاں خبر ہے کہ رخ اگر ہواؤں نے بدلا تو راکھ وہ بھی ہوں گے‘۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔