ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شادی کرنے کیلئے بھائی کے ساتھ عاشق کے گھر پہنچی لڑکی اور پھر کیا کچھ ایسا سبھی رہ گئے حیران

اسی سلسلہ میں کچھ دنوں پہلے پنچایت بھی ہوئی تھی ، لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ ایسے میں ہفتہ کی شام پانچ بجے لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ عاشق کے دروازے پر پہنچ گئی ۔

  • Share this:
شادی کرنے کیلئے بھائی کے ساتھ عاشق کے گھر پہنچی لڑکی اور پھر کیا کچھ ایسا سبھی رہ گئے حیران
اسی سلسلہ میں کچھ دنوں پہلے پنچایت بھی ہوئی تھی ، لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا ۔ ایسے میں ہفتہ کی شام پانچ بجے لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ عاشق کے دروازے پر پہنچ گئی ۔

چندولی : عشق پروان چڑھے اور مقام حاصل نہ ہوتو عشق کے رنگ یں رنگا انسان کچھ بھی کر گزرتا ہے ۔ کچھ ایسا ہی واقعہ ہفتہ کی رات چاندنی مارکیٹ میں دیکھنے کو ملا ۔ جب بچھیاں کلاں کی رہنے والی ایک لڑکی چاندنی مارکیٹ کے رہنے والے ایک لڑکے کے گھر جا پہنچی ۔ پہلے نوجوان کے اہل خانہ نے لڑکی کو سمجھا بجھا کر معاملہ کو حل کرنے کی کوشش کی ، لیکن جب لڑکی اپنی ضد پر اڑ گئی تو وہاں لوگوں کی بھاری بھیڑ جمع ہوگئی ۔ لڑکی نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر اس کی شادی اس کے عاشق کے ساتھ نہیں ہوئی تو وہ کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔ بھیڑ کی اطلاع پر قصبہ انچارج منوج کمار پانڈے جائے واقعہ پر پہنچے اور لڑکے کے والد سے بات چیت کی اور شادی کیلئے دو دن کا وقت دیا ۔


دراصل نگر کے چاندنی مارکیٹ کے رہنے والے ایک لڑکے کا بچھیاں کلاں کی رہنے والی لڑکی سے معاشقہ چل رہا ہے ۔ عشق پروان چڑھا تو دونوں کے اہل خانہ کو اس کی جانکاری ہوگئی ۔ اس کے بعد نوجوان کے اہل خانہ کو ان دونوں کا عشق ناگوار گزرا اور وہ اس میں رکاوٹ ڈالنے لگے ۔ اس کے بعد لڑکی نے لڑکے پر کئی مرتبہ شادی کا دباو بنایا ، لیکن لڑکے کے ذریعہ واضح جواب نہیں دئے جانے سے خفا لڑکی خود ہی لڑکے کے گھر پہنچ گئی ۔


چاندنی مارکیٹ کے رہنے والے ایک لڑکے کا بچھیاں کلاں کی رہنے والی لڑکی سے معاشقہ چل رہا ہے ۔
چاندنی مارکیٹ کے رہنے والے ایک لڑکے کا بچھیاں کلاں کی رہنے والی لڑکی سے معاشقہ چل رہا ہے ۔


اس سلسلہ میں کچھ دنوں پہلے پنچایت بھی ہوئی تھی ، لیکن اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ۔ ایسے میں ہفتہ کی شام پانچ بجے لڑکی اپنے بھائی کے ساتھ عاشق کے دروازے پر جا پہنچی اور لڑکا کو بلانے کی ضد کرنے لگی ۔ پہلے اہل خانہ نے اس کو سمجھا کر معاملہ کو حل کرنے کی پوری کوشش کی ، لیکن لڑکی اپنے عاشق سے شادی کرنے کی ضد پر اڑ گئی اور ہنگامہ مچانے  لگی ۔ ایسے میں آس پاس کے دکانداروں اور راہگیروں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ لوگوں کو جب معاملہ کا پتہ چلا تو انہوں نے کوتوالی پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔

اطلاع ملنے کے بعد چندولی قصبہ انچارج منوج کمار پانڈے جائے واقعہ پر پہنچے اور معاملہ کو حل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں لڑکے کے اہل خانہ کو شادی کیلئے دو دنوں کی مہلت دی گئی ہے اور اس کے بعد معاملہ حل نہیں ہوتا ہے تو لڑکی کی شکایت پر لڑکے اور اس کے اہل خانہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 02, 2020 05:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading