سائبر سٹی کے پاش علاقے ڈی ایل ایف میں 48 سال کے ایک شخص کو اپنی بیٹی کی دوست سے عصمت دری کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لڑکی نے یہاں خاتون تھانے میں اس بابت شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے ملزم منگیش شولا پور کو حراست میں لیتے ہوئے عدالت میں پیش کیا۔
عصمت دری کے ملزم شخص نے عدالت میں خود کو بے گنا ہ بتایا، لیکن اس کی بیٹی نے ہی اس کے خلاف گواہی دی، جس کے بعد اسے 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
پولیس سے ملی اطلاعات کے مطابق عصمت دری کا ملزم منگیش شولاپورکی بیٹی بیرون ملک میں تعلیم حاصل کرتی ہے۔ وہ کچھ دنوں پہلے ہی گروگرام آئی تھی، جہاں اس نے پاس ہی واقع گولف کورس روڈ پر رہنے والی اپنی سہیلی کو اپنے گھررات میں ساتھ رہنے کے لئے بلایا تھا۔
متاثرہ نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کی سہیلی نے 5 جولائی کو کال کرکے ساتھ ڈنر(عشائیہ) کے لئے بلایا تھااورکہا تھا کہ رات کو گھرہی رک کر خوب ساری باتیں کریں گے۔ لڑکی کا الزام ہے کہ ڈنر کے دوران اس کی سہیلی کے والد نے ان دونوں کوزبردستی شراب پلائی۔ اس نے بتایا کہ رات تقریباً 5 بجے وہ ہمارے کمرے میں آئے اور میرا ہاتھ پکڑ کرزبردستی اپنے کمرے میں لے گئے، پھرانہوں نے کمرے کو اندرسے بند کردیا اورمیرے ساتھ عصمت دری کی۔
پولیس میں درج ایف آئی آرکے مطابق وہ اس کے بعد اپنی دوست کے کمرے میں لوٹ کرآئی اوراسے جگا کر پوری صورتحال بتائی۔ پھر صبح ہوتے ہی وہ اپنی سہیلی کے ساتھ گھر لوٹی، جہاں سے وہ، اس کی ماں اورسہیلی، تینوں نے تھانے پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ 5 اور 6 جون کے درمیانی شب کا ہے۔ متاثرہ کی شکایت ملنے کے بعد انہوں نے اس کا میڈیکل کرایا، جس میں عصمت دری کی تصدیق ہوئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔