ہوم » نیوز » No Category

آئی کیو ٹیسٹ میں فیل ہوا دولہا تو دلہن نے لوٹا دی بارات

مین پور : اتر پردیش کے مین پوری میں ایک شادی کے دوران دلہن نے صرف اس وجہ سے شادی کرنے سے انکار کر دیا ، کیونکہ دلہا آئی کیو ٹیسٹ میں فیل ہو گیا۔ جی ہاں شادی کے منڈپ میں پہنچی دلہن نے دولہا سے کچھ سوالات پوچھے ، جس کے جواب دولہا کے پاس نہیں تھے ، تو دلہن بارات کو واپس کردیا۔

  • News18
  • Last Updated: Dec 10, 2015 05:46 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آئی کیو ٹیسٹ میں فیل ہوا دولہا تو دلہن نے لوٹا دی بارات
مین پور : اتر پردیش کے مین پوری میں ایک شادی کے دوران دلہن نے صرف اس وجہ سے شادی کرنے سے انکار کر دیا ، کیونکہ دلہا آئی کیو ٹیسٹ میں فیل ہو گیا۔ جی ہاں شادی کے منڈپ میں پہنچی دلہن نے دولہا سے کچھ سوالات پوچھے ، جس کے جواب دولہا کے پاس نہیں تھے ، تو دلہن بارات کو واپس کردیا۔

مین پور : اتر پردیش کے مین پوری میں ایک شادی کے دوران دلہن نے صرف اس وجہ سے شادی کرنے سے انکار کر دیا ، کیونکہ دلہا آئی کیو ٹیسٹ میں فیل ہو گیا۔ جی ہاں شادی کے منڈپ میں پہنچی دلہن نے دولہا سے کچھ سوالات پوچھے ، جس کے جواب دولہا کے پاس نہیں تھے ، تو دلہن بارات کو واپس کردیا۔


دلہن خوشبو سکسینہ کی اوريا کے اوم وير سنگھ سے شادی ہونے والی تھی۔ لڑکے والوں کی طرف سے بتایا گیا تھا کہ لڑکا گریجویٹ ہے ، لیکن جب شادی کے منڈپ میں دولہا کو منتر پڑھنے میں پریشانی ہوئی ، تو دلہن کو دولہے کی قابلیت پر شک ہوا ، جس کے بعد اس نے لڑکے کا ٹیسٹ لینے کا سوچا۔


خوشبو نے سچ جاننے کے لئے اوم وير کو ٹچ اسکرین موبائل دے کر اسے استعمال کرنے کیلئے کہا ، لیکن وہ فون کے ایپس کو دیکھ کر اتنا الجھ گیا کہ استعمال ہی نہیں کر سکا۔ اس کے بعد خوشبو نے اوم وير کو کچھ سکے دئے اور اس سے انہیں جوڑنے کیلئے کہا ، لیکن وہ نہیں کر پایا۔ یہی آخر ی وجہ تھی اور اس کے بعد خوشبو نے اوم وير سے اپنی شادی توڑ دی۔

First published: Dec 10, 2015 05:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading