ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

طالب علموں کو وقت پر ڈگری دیں ورنہ یونیورسٹیاں کارروائی کیلئے تیاررہیں : یو جی سی

نئی دہلی : یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ کسی تاخیر کے بغیر طالب علموں کو ڈگری دیئے جانے کے قوانین پر پوری طرح عمل آوری کریں ورنہ تادیبی کارروائی کیلئے تیار رہیں ۔

  • Agencies
  • Last Updated: May 23, 2016 11:53 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
طالب علموں کو وقت پر ڈگری دیں ورنہ یونیورسٹیاں کارروائی کیلئے تیاررہیں : یو جی سی
علامتی تصویر

نئی دہلی : یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) نے یونیورسٹیوں سے کہا ہے کہ وہ کسی تاخیر کے بغیر طالب علموں کو ڈگری دیئے جانے کے قوانین پر پوری طرح عمل آوری کریں ورنہ تادیبی کارروائی کیلئے تیار رہیں ۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا ہے جب یو جی سی کو ڈگریاں دینے کے معاملہ میں یونیورسٹیوں کی جانب سے کی جانے والی تاخیر کی متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں ۔


وائس چانسلروں کو لکھے خط میں یو جی سی کے سکریٹری جسپال ایس سندھو نے کہا کہ قوانین کے مطابق  طالب علموں کو اس تاریخ سے 180 دن کے اندر اندر ڈگریاں دے دی جانی چاہئے ، جس تاریخ کو طالب علم کے اس کے لئے قابل ہونے کا امکان ہو اور وہ اس کے لئے اہل ہو جائے ۔


یو جی سی کے سینئر افسر نے کہا کہ نتائج جاری ہونے کے دن کے بعد کے 180 دن کی مدت ڈگری دیے جانے کے لئے کافی وقت ہے اور یہ کسی یونیورسٹی کی سب سے بنیادی ذمہ داری ہے ۔ سندھو نے کہا کہ یہ بات سمجھی جا سکتی ہے کہ اگر ادارے میں کسی طالب علم نے کامیاب تعلیم حاصل کی ہے ، تو کسی بھی وجہ سے اس کی ڈگری روک کر رکھنا اس کے مواقع میں روڑے ڈالنے جیسا ہے ۔

First published: May 23, 2016 11:53 PM IST