گلوبل سائبر سیکورٹی کمپنی پالو آلٹو نے ایک مالوئیر کی کھوج کی ہے جو صارفین کی جانکاریاں چرا رہا ہے۔ تحقیق کے مطابق، یہ مالوئیر گوگل کروم میں محفوظ کئے گئے یوزر نیم، پاس ورڈ اور کریڈٹ کارڈ کی اطلاعات ہیک کر سکتا ہے۔
اتنا ہی نہیں یہ وائرس آئی او ایس یوزرس کے لئے بھی خطرہ ثابت ہو رہا ہے۔ اس کے مدنظر، یوزرس کے میک میں بیک اپ لینے پر آئی فون کے ٹیکسٹ میسیج بھی ہیک کئے جا رہے ہیں۔
پالو آلٹو نیٹ ورکس کے یونٹ 42 نے کہا کہ
CookieMiner
نام کا مالوئیر مین اسٹریم کرپٹو کرنسی ایکسچینج کے ساتھ جڑی براوزر کوکیز اور شکار کے ذریعہ وزٹ کی گئیں والٹ سروس ویب سائٹس کو چرانے میں اہل ہے۔ یہ کروم میں محفوظ پاس ورڈ اور میک پر آئی ٹیونس بیک اپس لینے سے آئی فون کے ٹیکسٹ میسیج چراتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔