بہار: ڈزنی لینڈ میلہ کے ٹاور جھولا میں دوڑا کرنٹ، حادثہ میں 2 زخمی، مچ گئی افراتفری

ڈزنی لینڈ میلہ کے ٹاور جھولا میں دوڑا کرنٹ، حادثہ میں 2 زخمی

ڈزنی لینڈ میلہ کے ٹاور جھولا میں دوڑا کرنٹ، حادثہ میں 2 زخمی

صدر ایس ڈی ایم ڈاکٹر پردیپ کمار نے پولیس سے جانچ کر رپورٹ مانگی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عید کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد میلہ دیکھنے کے لیے ڈزنی لینڈ پہنچ گئی تھی۔ یہاں نوجوان ٹاور کے جھولا سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ اس دوران اچانک کرنٹ دوڑ گیا۔ جس کے بعد ٹاور کے جھولا کو فوری طور پر بند کرنی پڑی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Gopalganj, India
  • Share this:
    گوپال گنج: بہار کے گوپال گنج میں ڈزنی لینڈ میلہ (Disneyland Fair) میں لگے ٹاور جھولا میں اچانک کرنٹ دوڑ گیا۔ کرنٹ لگنے سے دو نوجوان جھولا سے نیچے گر گئے۔ حادثہ میں زخمی ہونے والے نوجوانوں کو علاج کے لیے صدر اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹر نے نوجوان کی حالت تشویشناک بتاتے ہوئے دونوں کو میڈیکل کالج ریفر کردیا ہے۔ حادثہ کے بعد میلہ میں کہرام مچ گیا۔

    وہیں، ضلع انتظامیہ نے حادثے کی تحقیقات کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔ صدر ایس ڈی ایم ڈاکٹر پردیپ کمار (Sadar SDM Dr. Pradeep Kumar) نے پولیس سے جانچ کر رپورٹ مانگی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عید کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد میلہ دیکھنے کے لیے ڈزنی لینڈ پہنچ گئی تھی۔ یہاں نوجوان ٹاور کے جھولا سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔ اس دوران اچانک کرنٹ دوڑ گیا۔ جس کے بعد ٹاور کے جھولا کو فوری طور پر بند کرنی پڑی۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچی، تب جاکر صورتحال پر قابو پایا گیا۔

    'جب تک انصاف نہیں ملے گا، ہم یہیں رہیں گے' جنتر منتر پر پھر چھلکا پہلوانوں کا درد، سیاسی جماعتوں کو بھی کیا مدعو

    کورونا سے آج تھوڑی راحت! ملک میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ کے 7178 نئے کیس ملے، جانیں فعال کیسز کتنے؟

    پولیس نے ڈزنی لینڈ میلہ کے ڈائریکٹر کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے کر چلی گئی۔ دوسری جانب اس معاملے میں زخمی نوجوان کے اہل خانہ نے فیئر آپریٹر کے خلاف سٹی تھانے میں شکایت درج کرائی ہے۔ سٹی انسپکٹر پرشانت کمار نے ایف آئی آر درج کرکے کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔ وہیں، زخمی نوجوان عرفان علی بتایا جاتا ہے جو مانجھا تھانہ علاقہ کے دھماپاکڑ گاؤں کا رہنے والا ہے۔ جسے گورکھپور ریفر کر دیا گیا ہے۔ جبکہ دوسرے نوجوان کی حالت نارمل ہونے پر اسے اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

    وہیں ڈزنی لینڈ میلے میں حادثہ کے بعد زخمی نوجوانوں کے اہل خانہ نے میلہ میں حفاظتی معیارات کا خیال نہ رکھنے کا الزام لگایا ہے۔ انتظامیہ سے اس کی جانچ کرانے اور حفاظتی معیارات کو نظر انداز کرنے پر کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے۔
    Published by:sibghatullah
    First published: