نئی دہلی۔ گورکھپور کے بی آر ڈی کالج میں چند گھنٹوں کے اندر بہت سے بچوں کی موت کے معاملہ میں مقامی ڈی ایم کی جانچ رپورٹ آ گئی ہے۔ جانچ رپورٹ میں بی آر ڈی کالج کے پرنسپل آر مشرا کو اہم ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کی سپلائی روکنے کے پیچھے سب سے زیادہ لاپرواہی آر کے مشرا کی جانب سے ہوئی ہے۔ رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ مالی گڑبڑی کے چلتے ہسپتال میں آکسیجن کی سپلائی بند ہوئی۔ اس طرف بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ اسپتال میں آکسیجن کی خریداری میں كميشن خوری ہو رہی تھی۔
وہیں، دوسری طرف، ڈی ایم کی جانچ رپورٹ میں امراض اطفال محکمہ کے سربراہ ڈاکٹر کفیل خان کو تقریبا کلین چٹ دی گئی ہے۔ حالانکہ حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان پر کوئی سنگین الزام نہیں لگایا تھا۔ ڈی ایم کی جانچ رپورٹ میں اس معاملے کی اعلی سطحی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔