گورکھپور : یوپی کے گورکھپور کے رہنے والے 45 سال کے لال بابو 31 سال سے روزہ رکھ کر گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کر رہے ہیں ۔ وہ عید کے چاند کا بھی انتظار کرتے ہیں ۔ وہیں عید کے دن ان کے گھر پر مسلم کنبوں کا صبح سے شام تک تانتا لگا رہتا ہے ۔
خیال رہے کہ راج گھاٹ علاقہ کے جگناتھ پور کے رہنے والے لال بابو کا خاندان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال ہے ۔ رمضان المبارک کے دوران سبھی روزہ رکھنے والے لال بابو کا کہنا کہ انہوں نے والد اور بڑی بہن کو بچپن میں روزہ رکھتے ہوئے دیکھا تھا ۔ اس وقت ان کی عمر 11 سال تھی ، تبھی سے وہ روزا رکھ رہے ہیں ۔
سب سے زیادہ دلچسپ بات یہ ہے کہ روزہ کے دوران جہاں ان کی اہلیہ گیتا نجلی سحری اور افطاری کا بھی خاص اہتمام کرتی ہیں ، تو وہیں بیٹا کرن، بیٹی سداكشی اور ارادھيا دسترخوان پر ان کا ساتھ دیتے ہیں ۔ لال بابو بتاتے ہیں کہ ان کے والد گنگا پرساد کا 1986 میں انتقال ہو گیا ۔ وہیں والد کی اس روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ 31 سال سے روزہ رکھ رہے ہیں ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔