ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

عراق میں لاپتہ 39 ہندوستانی ملازمین زندہ ہیں یا مرگئے ، پتہ لگانے کی کوششیں ہنوز جاری

خارجی امور کے وزیر مملکت ایم جے اکبر نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں نارائن لال پنچاریا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ان 39 ہندوستانی ملازمین کا پتہ لگانے کی ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں جو عراق میں لاپتہ ہوگئے ہیں

  • Agencies
  • Last Updated: Mar 15, 2018 09:51 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
عراق میں لاپتہ 39 ہندوستانی ملازمین زندہ ہیں یا مرگئے ، پتہ لگانے کی کوششیں ہنوز جاری
خارجی امور کے وزیر مملکت ایم جے اکبر نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں نارائن لال پنچاریا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ان 39 ہندوستانی ملازمین کا پتہ لگانے کی ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں جو عراق میں لاپتہ ہوگئے ہیں

نئی دہلی : عراق میں لاپتہ 39 ہندوستانیوں کا پتہ لگانے کیلئے حکومت ہر ممکن کوشش کررہی ہے ۔ خارجی امور کے وزیر مملکت ایم جے اکبر نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں نارائن لال پنچاریا کے ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ان 39 ہندوستانی ملازمین کا پتہ لگانے کی ہر ممکن کوششیں کی جارہی ہیں جو عراق میں لاپتہ ہوگئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ فی الحال ان ہندوستانی ملازمین کے زندہ ہونے یا ہلاک ہوجانے کے ثبوت حاصل کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ان کوششوں میں عراق میں قبروں میں بڑی تعداد میں پائی گئی لاشوں کے ڈی این اے کو ان کے نزدیکی لوگوں کے ڈی این اے سے ملانے میں عراقی اہلکاروں کی مدد شامل ہے۔

غور طلب ہے کہ یہ معاملہ 2014 کا ہے جب آئی ایس نے عراق پر قبضہ کرلیا تھا ۔ اس کے بعد سے ان 39 ہندوستانیوں کی کوئی خبر نہیں آئی ہے ۔ حالانکہ وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا ہے کہ وہ سبھی لوگ عراق میں صحیح و سلامت ہیں ، لیکن ان 39 لوگوں کو عراق لے جانے والے شخص ہرجیت مسیح کا دعوی ہے کہ ان سبھی کو اس کے سامنے ہی دہشت گردوں نے ماردیا گیا تھا ۔ جمعرات کو ایک مرتبہ پھر ایم جے اکبر نے 39 ہندوستانی ملازمین کا پتہ لگانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی ۔

First published: Mar 15, 2018 09:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading